ڈپٹی کمشنرکوہاٹ خالد الیاس کا عید الاضحٰی کے موقع پر ٹماٹروں کی ہوشربا قیمتوں کا نوٹس

منگل 21 اگست 2018 20:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنرکوہاٹ خالد الیاس نے عید الاضحٰی کے موقع پر ٹماٹروں کی ہوشربا قیمتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ شاہنوازنوید نے فوڈ مارکیٹنگ صدر کے ساتھ خصوصی اجلاس منعقد کی انہوں نے انتظامیہ کی مداخلت پر رضاکارانہ طور ٹماٹر کی فی کلو قیمت 80روپے سے کم کرکے 60 روپے کردی. اب پورے شہر میں ٹماٹر 60 روپے فی کلو وافر مقدار میں دستیاب ہیں. اجلاس کے فورا بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بنوں روڈ، چرسی بازار، لاری اڈہ، مرغی منڈی اور جیل روڈپر اچانک چھاپے مارے اور ٹماٹر کے نرخ چیک کیے اور عوام سے بھی اس بارے میںدریافت کیا عوام نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا.

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں