کوہاٹ ،سماج دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیاجائیگا، سہیل خالد

محرم الحرام کاپرامن انعقاد ہماری اولین ترجیح ہے،عمائدین نے امن برقرار رکھنے کے لئے باہمی اتفاق کا مظاہرہ کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے،ڈی پی او کوہاٹ

پیر 17 ستمبر 2018 21:42

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2018ء) ڈی پی او کوہاٹ سہیل خالد نے کہاہے کہ ضلع میں محرم الحرام کاپرامن انعقاد ہماری اولین ترجیح ہے اس حوالے سے دونوں مسالک کے عمائدین نے امن برقرار رکھنے کے لئے باہمی اتفاق کا مظاہرہ کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے سیکورٹی فول پروف انتظامات کرلئے گئے ہیں اور تمام داخلی وخارجی راستوں کی ناکہ بندی کرلی گئی آرمی کے دستوں 33 سواہلکاروں کو امام بارگاہوں ‘مساجد بازار اور حساس ترین مقامات پر تعینات کردیاگیا ہے انشاء اللہ سماج دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیاجائیگا علاوہ ازیں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری ‘اسلحہ کی نمائش ‘ وال چاکنگ اور دل آزار تحریروتقاریر پر دفعہ 144 کے تحت پابندی لگادی گئی ہے تاہم اس سلسلے میں میڈیا سے ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کی امید ہے وہ پولیس کلب کوہاٹ میں میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے اس موقع پر ایس پی آپریشن صلاح الدین کنڈی اور ڈی ایس پی سٹی رضاخان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ کوھاٹ میں کل 51 امام بارگاہیں قائم ہیں جن میں سے 5 کو حساس ترین قرار دیاگیاہے جبکہ جلوس کے راستے میں آنے والی گیارہ مساجد حساس ترین کے زمرے میں آتی ہیں ان مقامات پر اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ نماز جمعہ کے دوران جلوس کے لئے طریقہ کار وضع کرلیاگیا ہے انہوںنے کہا کہ ٹی ایم اے‘ ڈبلیو ایس ایس سی ‘محکمہ صحت‘ بی ڈی ایس‘ ریسکیو 1122 سے بھی تعاون کی استدعا کی گئی جبکہ ہسپتالوں اور واپڈا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اس سلسلے میں کنٹرول روئم قائم کردیاگیا علاوہ ازیں ڈرون کیمروں سے جلوس کی مانیٹرنگ کاانتظام بھی کرلیا گیا ہے امید ہے کہ محرم الحرام کا جلوس نہایت پرامن طریقہ سے اختتام پذیر ہوگا انہوںنے کہا کہ ہمارا مقصد کوھاٹ میں امن کا قیام اور عوام کے جان ومال کی حفاظت ہے امن میں رخنہ ڈالنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں