کوہاٹ ،انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ میں اچانک آگ بھڑک اٴْٹھی ،مسافر بال بال بچ گئے ،کوچ جل کر تباہ

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 16:31

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2018ء) کوہاٹ کے قریب انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ میں اچانک آگ بھڑک اٴْٹھی تاہم مسافر بال بال بچ گئے ا البتہ کوچ جل کر مکمل طورپر تباہ ہوگئی۔

(جاری ہے)

پولیس اور دیگر ذرائع کے مطابق مسافر کوچ نمبر(Z-3591 ) مسافروں کو لے کربنوں سے کوہاٹ آرہی تھی کہ انڈس ہائی وے پر شنگریلا ہوٹل کے قریب کوچ میں اچانک آگ لگ گئی جس پر ڈرائیور نے فوری طورپر گاڑی روک کر مسافروں کو اٴْتاردیا جس کی وجہ سے تمام چودہ مسافر محفوظ رہے تاہم گاڑی مکمل طورپر جل گئی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس ‘ریسکیو1122 اور فائر بریگیڈکا عملہ فوری طورپر جائے وقوعہ پہنچا اور آدھا گھنٹہ بعد آگ پر قا بو پا لیا۔ یادرہے کہ گزشتہ دو ماہ کی مدت کے دوران یہ چوتھی گاڑی ہے جس میں مبینہ طورپر گیس لیکیج کے باعث آگ لگی ہے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں