ملک کے دیگر حصوں کی طرح کوہاٹ میں بھی دخترپاکستان اور سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیربھٹوشہید کی گیارہویں برسی منائی گئی

جمعرات 27 دسمبر 2018 15:10

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2018ء) ملک کے دیگر حصوں کی طرح کوہاٹ میں بھی دخترپاکستان اور سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیربھٹوشہید کی گیارہویں برسی منائی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق گورنراور پیپلز پارٹی پاکستان کے مرکزی رہنما بیرسٹرمسعودکوثرکی رہائش گاہ پر پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ضلعی صدر عبدالرؤف ایڈوکیٹ‘ صوبائی صدر اقلیتی ونگ پیر نصیب چند‘ جنرل سیکرٹری عبدالمنان‘ سیکرٹری اطلاعات جاویدآفریدی‘ محمودالاسلام ایڈوکیٹ اور پیر عادل شاہ کے علاوہ ضلع بھر کے جیالوں نے بھر پورشرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں محترمہ بے نظیربھٹوشہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور اٴْن کی خدمات کو سراہا۔اٴْنہوں نے کہا کہ بے نظیربھٹو پاکستان کی پہلی وزیراعظم تھیں لیکن بدقسمتی سے 20 مہینوں بعد سابق صدر غلام اسحاق خان مرحوم نے بدعنوانی کا الزام لگاکر اپنے خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اٴْن کی جمہوری حکومت کا خاتمہ کردیا۔قبل ازیں عہدایداروں اور کارکنوں نے مرحومہ شہید بے نظیربھٹو کی ایصال ثواب کے لئے کلام پاک پڑھ کرفاتحہ خوانی کی۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں