کوہاٹ، آئندہ کوئی حلقہ پٹواری خریدار سے انتقال فیس سمیت سرکاری ٹیکس وصول کرکے قومی خزانے میں جمع نہیں کرے گا،اسسٹنٹ کمشنر

جمعہ 15 فروری 2019 21:08

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ کیپٹن (ر)عبدالرحمن نے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے کہ آئندہ کوئی حلقہ پٹواری خریدار سے انتقال فیس ، کیپیٹل ویلیو ٹیکس،ودہولڈنگ ٹیکس اور گین ٹیکس براہ راست وصول کرکے قومی خزانے میں جمع نہیں کرے گاکیونکہ ا س طرح مالی بے ضابطگیوں اور لین دین میں غیر ضروری تاخیر کا امکان ہو سکتاہے۔

(جاری ہے)

ان امکانات کا خاتمہ کرنے کیلئے آئندہ پٹواری مذکورہ تمام ٹیکس فریقین سے نہیں لیں گے بلکہ فریقین یہ تمام ٹیکس خو د جمع کریں گے۔کوئی بھی پٹواری یا محکمہ ریونیوکا کوئی اہلکار اس ٹیکس کو براہ راست جمع کرنے کا مجاز نہیں ہے۔مزید برآںتمام حلقہ پٹواری فوری طور پر نمایاں مقامات پر پینا فلیکس لگائیں گے جن پر صاف الفاظ میں لکھاہو کہ "حلقہ پٹواری کے خلاف کسی بھی شکایت کی صورت میں اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ کے سرکاری فون نمبر 0922-9260046 پردفتری اوقات میں شکایت براہ راست درج کی جاسکتی ہی"۔ان احکامات پر عملدرآمد میں تاخیر کرنے والے پٹواری کے خلاف خیبر پختونخوا ای اینڈ ڈی رولز 2011کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں