کوہاٹ میں امن وامان کی مجموعی صورتحال برقرار رکھنے اور انسداد جرائم کے حوالے سے جامع حکمت عملی طے کرلی
جمعرات 13 جون 2019 18:03
(جاری ہے)
اجلاس میں ضلع بھر میں امن وامان کی مجموعی صورتحال،جرائم کی شرح،پولیس کی استعداد کار اور تھانوں میں درج مقدمات کی تفتیشی امور کاتفصیلی جائزہ لیا گیا اور ا س سلسلے میں جامع حکمت عملی طے کرلی گئی ۔
اجلاس میں خدمت عامہ اور لوگوں کی داد رسی کیلئے قائم پولیس اسسٹنس لائنز،پولیس ایکسس سروس اور ڈی آر سی کی کارکردگی پر باہمی تبادلہ خیال کیا گیا اور عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی تفتیش میں ہونیوالی پیش رفت پر سیر حاصل بحث کی گئی۔اجلاس کے دوران ضلع بھر میں امن وامان کی صورتحال اورانسدادجرائم کی شرح کو اطمینان بخش قراردیا گیا جبکہ PAL،PASاور DRCکے ذریعے عوام کو فراہم کردہ خدمات اور پولیس کیساتھ شہریوں کے وابستہ معاملات میں مزکورہ فورمز کی پیش کردہ عملی کارکردگی کو سراہا گیا ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ شہریوں کے تحفظ اور حکومتی رٹ کو یقینی بنانے کیلئے نیشنل ا یکشن پلان کے تمام نکات کو اسکی اصل روح کے مطابق عملی جامہ پہنایا جائے اور مجرمانہ سرگرمیوں کے سد باب کیلئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کو مزید مئوثر بنایا جائے ۔تھانوں کی سطح پر مطلوب اشتہاریوں اور مشکوک و مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کی از سر نو فہرستیں مرتب کرکے انکی سرکوبی کیلئے بھرپور ایکشن لیا جائے جبکہ امن وامان برقرار رکھنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔اجلاس کے شرکاء پر زور دیا گیا کہ وہ ماتحت پولیس عملے کی ویلفئیر کیلئے جامع اقدامات اٹھائیںاور پولیس جوانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرتے ہوئے پولیس اصلاحات کے تحت معرض وجود میں لائے گئے خدمت عامہ کے منصوبوں کے ثمرات سے لوگوں کو بہتر انداز میں مستفید کریں تاکہ ان منصوبوں کا ماحاصل نظر آئے۔حساس وآسانی سے ہدف بننے والے مقامات کی سیکیورٹی آڈٹ یقینی بنائیں اور کسی بھی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظرمربوط انٹیلی جنس نظام کے تحت دیگر سیکیورٹی و انتظامی اداروں اور عوام کیساتھ قریبی روابط استوار کئے جائیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او کوہاٹ کیپٹن(ر)واحد محمود نے کہا کہ قانون وانصاف اور میرٹ کی بالا دستی کو ہر صورت مقدم رکھتے ہوئے جرائم کی منظم بیخ کنی کو یقینی بنایا جائے گی اور تھانوں میں آنیوالے سائلین خصوصاً مظلوموں کی داد رسی اور انہیں انصاف کی فراہمی میں کوئی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں خود جاکر عوامی مسائل سے آگاہی حاصل کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں اور علاقائی امن اور معاشرتی جرائم کے بہتر تدارک کیلئے مقامی عمائدین ،منتخب عوامی نمائندوں،علمائے کرام اور مساجد کے آئمہ کیساتھ ملکراپنی پیشہ ورانہ فرائض مئوثر انداز میں ادا کریں۔انہوں نے پولیس افسران کو مزید ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقہ اختیار کی حدود کے اندر واقع مساجد ومدارس،امام بارگاہوں اور اقلیتوں کی عبادت گاہوں سمیت تمام حساس مقامات کی سیکیورٹی عوامل کا بذات خود جائزہ لیکر ان مقامات کے تحفظ کیلئے فول پروف حفاظتی اقدامات اٹھائیں اور مختلف پراجیکٹس میں کام کرنیوالے غیر ملکیوں کی حفاظت و نگرانی کیلئے وضع کردہ جامع ایس او پی پر مئوثرعملداری یقینی بنائیں۔کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
Mکوہاٹ/ نوجوان کے اندھے قتل کا ڈراپ سین
کرم ،فائرنگ کے مختلف واقعات ،سڑک حادثہ میںراہ گیر سمیت 4 افرادجان کی بازی ہار گئے ،خاتون سمیت 5افراد ..
کوہاٹ کی تحصیل لاچی کے قریب انڈس ہائی وے پر ٹریفک کے المناک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 3 افرادجاں بحق
کوہاٹ میں بس اورگاڑی کے مابین تصادم، 3 افراد جاں بحق
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہریار آفریدی قیادت کیخلاف پھٹ پڑے
۵کوہاٹ انڈسٹریل اسٹیٹ کے سیکورٹی کے حوالے سے اجلاس، حکومت کی جانب سے مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین ..
کوہاٹ انڈسٹریل اسٹیٹ کے سیکورٹی بارے اجلاس، حکومت کی جانب سے مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی
لکی مروت سے تعلق رکھنے والے اساتذہ اور بچوں کا کوہاٹ گیریژن اور کیڈٹ کالج کوہاٹ کا دورہ
کرم ،مختلف علاقوں میں متحارب قبائل کے مابین خونریزجھڑپیں جاری،39 افراد جاں بحق ،80 سے زائد زخمی
کوہاٹ ،معصوم بچوں کے سا تھ زیادتی ،استحصال میں ملوث 6رکنی گروہ سرغنہ سمیت گرفتار
کوہاٹ، ایف آئی اے نے افغان شہری سمیت تین ملزمان دھرلئے ،قبضہ سے لاکھوں روپے ملکی و غیرملکی کرنسی برآمد ..
کوہاٹ، زہریلی خوراک کھانے سے متاثرہ گھرانے کے 8افراد میں سے ایک خاتون جاں بحق
کوہاٹ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار