کوہاٹ پولیس کے پانچ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کردیا گیا

منگل 25 جون 2019 23:33

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) کوہاٹ پولیس کے پانچ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ اکیپٹن(ر)واحد محمود کے دفتر سے جاری تبادلوں اور تعیناتی کے اعلامیہ کے مطابق ایس ایچ او تھانہ جرما انسپکٹر کریمان علی کو ایس ایچ او تھانہ کینٹ تعینات کردیا گیا جبکہ ضلع سوات تبادلہ کی صورت میںایس ایچ او تھانہ لاچی انسپکٹر محمد علی کی جگہ ایس ایچ او تھانہ گمبٹ نذر عباس کو ایس ایچ او تھانہ لاچی تعینات کرکے انکی جگہ آصف حیات کو ایس ایچ او تھانہ گمبٹ تعینات کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح ایس ایچ او تھانہ چھائونی قسمت خان کو ایس ایچ او تھانہ سٹی اور انکے پیش رو آیت اللہ کو ایس ایچ او تھانہ جرما تعینات کردیا گیا ہے ۔تبادلوں اور تعیناتی کا یہ اعلامیہ فوری طور پر نافذالعمل ہے اور تبدیل ہونیوالے تمام پولیس افسران کو اپنی نئے جائے تعیناتی میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں