تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے رشوت اور اقربا ء پروری کا خاتمہ کرکے محکموں کو نئے خطوط پر استوار کردیاہے، ضیاء اللہ بنگش

یہی وہ تبدیلی ہے جس کا تحریک انصاف نے لوگوں سے وعدہ کیا تھا،حسب وعدہ تبدیلی کے نعرے پر کامیابی سے عمل پیراہے ، مشیر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا

جمعرات 12 ستمبر 2019 20:51

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیر برائے تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے رشوت اور اقربا ء پروری کا خاتمہ کرکے محکموں کو نئے خطوط پر استوار کردیاہے۔ یہی وہ تبدیلی ہے جس کا تحریک انصاف نے لوگوں سے وعدہ کیا تھا۔حسب وعدہ تبدیلی کے نعرے پر کامیابی سے عمل پیراہے اور اس نے ہر شعبے میں شفافیت اور میرٹ کی بالادستی قائم کرکے حقیقی تبدیلی کا عملی طور پر آغازکر دیاہے جسے ہر سطح پرپذیرائی مل رہی ہے ۔

اٴْنہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے حلقہ نیابت کوہاٹ کے علاقہ کاغذئی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کامعائنہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرایکسین ٹی ایم اے لعل غفار ، ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو زاہد اللہ ،انجینئر محمد ناصر اورعلاقے کے مشران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

مشیر تعلیم نے یقین دلایا کہ ماضی کی طرح عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے اور ان کے توقعات پرپورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

ضیاء اللہ بنگش نے کہا کہ صوبائی حکومت نے تعلیم ،صحت ،پولیس اور دیگر محکموں / اداروں سے سیاسی مداخلت کا خاتمہ کرکے انہیںعوام کے سامنے جوابدہ بنادیئے ہیں ۔ اٴْن کا کہنا تھا کہ ماضی میں لوٹ مار کرنے والے کرپٹ سیاسی مخالفین تحریک انصاف کی حکومتوں کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں لیکن وہ باشعور عوام کوکبھی بھی ورغلانہیں سکتے ۔مشیر تعلیم نے متعلقہ حکام پر واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کے کام کے معیار اورمدت تکمیل پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگااور انہیں ہرصورت وقت مقررہ میں مکمل کریںگے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں