کوہاٹ ،پولیس نے لاپتہ بچے کو بازیاب کرا کر بدفعلی کرنیوالے سات ملزمان گرفتار کرلئے

پیر 11 جنوری 2021 19:42

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2021ء) کوہاٹ پولیس نے لاپتہ بچے کو بازیاب کرا کر اس سے بدفعلی کرنے والے سات ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس رپورٹ کے مطابق 6 جنوری کو شکردرہ کے رہائشی شیر محمد خان نے تھانے میں آ کر اطلاع دی کہ وہ کمشنر ہائوس کوھاٹ میں ملازم ہے اور بیوی بچوں کے ہمراہ وہاں رہائش پذیر ہے گزشتہ روز کسی عزیز کی فوتگی کے سلسلے میں وہ شکردرہ چلا گیا واپسی پر معلوم ہوا کہ ان کا 13 یا 14 سالہ بیٹا محمد فیضان گزشتہ رات سے گھر سے لاپتہ ہے پولیس تھانہ کینٹ نے رپورٹ درج کر لی ڈی پی او جاوید اقبال نے ڈی ایس پی بشیر داد اور ایس ایچ او کینٹ امجد حسین کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جنہوں ن دو دون کے اندر کینٹ میں رہائش پذیر سات ملزمان کو گرفتار کر کے کم عمر بچے محمد فیضان کو برآمد کر لیا ملزمان میں عدنان ولد عما نویل تبسم سکنہ شمس کالونی‘ مصور جمال ولد طارق جمال سکنہ جی پی کالونی‘ ایاز علی ظفر ولد ظفر اقبال سکنہ پاور ہائوس کالونی‘ محمد ضیاء الحق ولد فیض محمد سکنہ جی پی او کالونی‘ رشید خان ولد حاجی صالح خان سکنہ انبار بانڈہ‘ ظفراللہ ولد شاہ نواز گل سکنہ نصرت خیل اور خان بہادر ولد علی خان سکنہ خٹک کالونی شامل ہیں اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی ایس پی بشیر داد نے ملزمان اور بازیاب ہونے والے بچے کو میڈیا کے سامنے پیش کیا اور انکشاف کیا کہ مذکورہ ملزمان کی مغوی بچے محمد فیضان کے ساتھ بدفعلی کے ثبوت بھی مل چکے اور ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں