کوہاٹ لیز ہولڈرز ٹی ایم اے کوہاٹ کے خلاف سراپا احتجاج

جمعہ 17 ستمبر 2021 22:45

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) کوہاٹ لیز ہولڈرز ٹی ایم اے کوہاٹ کے خلاف سراپا احتجاج ،ٹی،ایم،اے کوہاٹ کی زائدالمیعاد لیز پر تاحال صوبائی حکومت نے کو لائحہ عمل طے نہیں کیا لیکن اس کے باوجود ٹی۔ایم۔اے اہلکاران آئے روز غیر قانونی طریقے سے بازار میں لیز ہولڈرز کو پریشان کرتے ہوئے ان کے کاروبار میں خلل ڈالتے ہیں۔

جبکہ مورخہ چودہ ستمبر کو اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ کو بھی دھوکہ میں رکھ کر ان سے بھی غیر قانونی کام کروایا۔

(جاری ہے)

حالانکہ زائدالمیعاد لیز پر سیکرٹری بلدیات اور سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ نے میٹنگ بھی کئے ہیں جس کا فیصلہ آنا ابھی باقی ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خان زادہ فہیم شاہ شعیب خان حاجی جاوید بشیر خان عبدالرشید اور ذیشان چوہدری نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ایسی صورت میں اگر آئندہ ٹی۔

ایم۔اے کا کوئی اہلکارلیزہولڈرز کی پریشانی کا مرتکب ہوا تو وہ اپنے فعل کا خود زمہ دار ہوگا۔انھوں نے وزیر اعلی خیبرپختونخواہ سے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت لیز ہولڈرزکے لئے جو نئی پالیسی بنائی ہے اس کو واپس لے کر لیز ہولڈرز کو مزید پریشانی سے بچایا جائیں

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں