یم پی اے اظہر خان چانڈیو کا پارٹی چھوڑ نے کااعلان ، تحریک انصاف میں شمولیت کا عندیہ دیدیا

ہفتہ 18 ستمبر 2021 15:14

کوٹ دو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) مسلم لیگ (ن)کے چوک سرور شہید سے ایم پی اے اظہر خان چانڈیو نے پارٹی چھوڑ نے کااعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

چوک سرور شہید سے مسلم لیگ (ن)کے ایم پی اے اظہر خان چانڈیو نے گزشتہ روز اپنے حلقہ میں ایک میٹنگ سے خطاب میں مسلم لیگ (ن)چھوڑنے کااعلان کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا عنددیہ دیدیا ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اچھے انسان ہیں۔ انہوںنے انکے حلقے کیلئے ترقیاتی فنڈز بھی دیئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ آئندہ الیکشن تحریک انصاف کے ٹکٹ پر لڑونگا ۔واضح رہے کہ اظہر خان چانڈیو متعدد بار وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کر چکے ہیں

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں