کوہستان،لوڈڈپک اپ تیز رفتاری کے باعث دریائے سندھ میں جاگری ، 3 افراد جاں بحق

جمعرات 5 جنوری 2017 16:47

کوہستان، (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2017ء) کوہستان میں لوڈڈ پک اپ تیز رفتاری کے باعث دریائے سندھ میں گرگئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لوڈڈ پک اپ بدھ کی رات شانگلہ سے سوات جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث مندورزہ کیرو کوہستان کے مقام پر دریائے سندھ میں جا گری جس کے نتیجے میں 2 تاجرتاج فیروز، نور اللہ اور ڈرائیور فضل رحیم موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔پولیس اور مقامی افراد نے جاں بحق افراد کی نعشیں نکال کر شانگلہ منتقل کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں