ڈی پی او لوئر کوہستان کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں

منگل 26 جنوری 2021 16:28

ڈی پی او لوئر کوہستان کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں
لوئر کوہستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2021ء) ڈی پی او لوئر کوہستان ذوالفقار خان جدون کے خصوصی احکامات کے تحت منشیات کے خطرناک زہر سے تاریکی کی طرف لے جانے والے موت کے سوداگروں کے خلاف ٹھوس اور بھر پور کاروائیوں کا تسلسل جاری ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان تھانہ پٹن محمد عامر ولد ساجد سکنہ ایبٹ آباد اور حنیف ولد ایوب سکنہ ژوب بلوچستان کے انکشاف پر کلوز بانڈہ ہوٹل کے مالک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس یچ او تھانہ دوبیر تنویر خان معہ نفری پولیس کے ہوٹل کلوز بانڈہ جیجال پر چھاپہ زنی کے دوران سرنذیب ولد فضل حق سکنہ جیجال کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 1140 گرام چرس برآمد ہوئی جس کے خلاف مقدمہ نائن ڈی(سی این ایس ای)درجہ رجسٹر کر کے ملزم کو بند حوالات تھانہ کیا۔

اسی طرح ایس ایچ او تھانہ پٹن صدر ایوب خان نے دوران تلاشی و ناکہ بندی محمد عامر ولد ساجد سکنہ ایبٹ آباد، حنیف ولد ایوب سکنہ ژوب بلوچستان سے 93 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ نائن ڈی درج کر کے حوالات تھانہ کیا گیا۔ مجرم اشتہاری مسلم خان ولد شرین سکنہ شاہ ڈیری بحوالہ مقدمہ علت 1133,94 سال 2020 بجرائم 471,668,419,420 تھانہ پٹن اے پی او نمبر 136 کو ایس ایچ او صدر ایوب خان نے گرفتار کیا۔

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں