ڈی ایف سی کا عوام کو ریلیف دینے کیلئے کومیلا بازار کا دورہ، چکن شاپس اور ہول سیلرز شاپس کے خلاف کارروائیاں

بدھ 11 اکتوبر 2023 23:17

کوہستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2023ء) ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر عرفان اﷲ محسود کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے ضلع کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے کومیلا بازار کا دورہ کیاہے، مختلف دکانوں بالخصوص چکن شاپس اور ہول سیلرز شاپس کا معائنہ کیا، زائد قیمتوں میں ملوث اور ناقص اشیاءفروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دکاندار زائد المعیاد اشیاءکو فوری طور پر خود تلف کر دیں، کسی شاپ سے بھی زائد المعیاد اشیاءپکڑی جانے کی صورت میں بھاری جرمانوں سمیت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ چکن شاپس مالکان زندہ مرغی ذبح کر کے فروخت کریں، پہلے سے ذبح شدہ مرغی کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، دکاندار اپنی دکانوں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں، ناقص صفائی پر بھی سخت کارروائی عمل میں لائیں گے۔

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں