کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام کا کوہستان لوئر کا دورہ

پیر 22 جنوری 2024 15:40

کوہستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2024ء) کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے ضلع کوہستان لوئر کا ایک روزہ دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی پولیس افسران کوہستان لوئر اور کولئی پالس ان کا استقبال کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا۔

(جاری ہے)

کمشنر ہزارہ ڈویژن نے ضلع کوہستان لوئر اور کولئی پالس کے تمام محکموں کے سربراہان کے ساتھ تعارفی میٹنگ منعقد کی اور ان کو عوام کی خدمت اور پبلک سروس ڈلیوری کو یقینی بنانے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنے کے بابت ہدایات جاری کیں۔ کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے سکولوں کے مستحق بچوں میں ونٹر کٹس بھی تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں