بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں یکجا ہوکر حصہ لیں گے ہمارا مقصد عوام کے فلاح کیلئے کام کرنا ہے ،نوابزدہ گزین مری

پیر 12 دسمبر 2022 21:20

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2022ء) سابق وزیر داخلہ نوابزادہ گزین مری نے میر اسماعیل مری ،سردار عبدالرشید زرکون ،علی شیر زرکون کے ہمراہ اپنے درجنوں ساتھیوں کے ساتھ ڈسٹرکٹ پریس کلب کوہلو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں ضلع میں ڈسٹرکٹ چئیرمین اور میونسپل کمیٹی کے چئیر مین کیلئے ایک پینل کے طور پر اتحاد کا اعلان کرتے ہیں، ہمارا مقصد یکجا ہوکر ایک پلیٹ فارم سے عوام کی نمائندگی کرنا اور ان کے مسائل کیلئے جدوجہد کرنا ہے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں ،ہمارے درمیان ماضی میں اختلافات ہوئے تھے جس میں ہر طرف سے غلطیاں اور غلط فہماں تھے مگر ہم نے مل کر ایک قوم اور ایک طاقت بن کر عوام کے مسائل اور علاقے کی ترقی میں کردار ادا کرنا ہے تاکہ لوگوں کے مسائل حل ہوں اور انہیں روزگار اور خوشحالی میسر آئے کاہان کی ترقی اور آباد کاری کیلئے جدوجہد بھی جاری رکھیں گے جہاں عوام کو بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں دیگر علاقوں کی طرح وہاں کے مکینوں کو جینے کا پورا حق ہے میونسپل کمیٹی کے چیرمین ایڈووکیٹ علی شیر زرکون کے پینل سے ہو گا اور وائس چیرمین ہمارے پینل سے ہو گا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میر اسماعیل مری نے کہا کہ پائیدار ترقی کے لیے اس اتحاد کو مزید مضبوط کریں گے اور ہرممکن کوشش ہوگی کہ اس کو ڈسٹرکٹ چئیرمین تک لیکر جائیں ہمارا اتحاد ڈسٹرکٹ چئیرمین شپ تک ہے اور پوری کوشش ہوگی کہ عوام دوست نمائندوں کو موقع دیں تاکہ وہ آگے آکر کام کرسکیں ۔اس موقع پر میر عبدالقیوم مری ،میر غازی خان مری ،میر زرک خان مری میر سیف اللہ مری ، میر نسیم مری ، حاجی سید ہان عالیانی مری ،میونسپل کمیٹی کے منتخب ممبر حاجی یار محمد مری ، نثار احمد زرکون ،سردار ذادہ شیر افغان زرکون، ایڈوکیٹ سردار وسیم ،وڈیرہ بیورغ مری کے علاؤہ درجنوں لوگ موجود تھے۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں