ملک کی خاطر شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے ،میر نصیب اللہ مری

جمعرات 6 ستمبر 2018 19:07

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2018ء) ملک کی خاطر پاک فوج ،ایف سی ،پولیس ،لیویز کے شہداکی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے ہیں بہادرجوانوں کے قربانیوں کی وجہ سے آج ملک میں امن و امان قائم ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے یوم دفاع کے موقع پر کیا ہے میر نصیب اللہ مری کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے سیکورٹی اداروں کے جوانوں نے ملک کی خاطر اپنی جانیں قربان کرکے دنیا میں بہادری کی مثالیں قائم کردی ہیں میں پاک فوج،ایف سی ،پولیس اور لیویز کے جوانوں کے ساتھ ساتھ شہید جہانگیر مری ،شہید میر گل مری،شہید عالم زیب مری،سراج رئیسانی ،غلام احمد بلور و دیگر شہیدا کو سلوٹ پیش کرتا ہوں جنہوں نے ملک کی خاطر اپنی جانیں قربان کردی ہیں ان کی قربانیوں کی وجہ سے آج ملک میں امن واستحکام قائم ہے ۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں