ًکوہلو، یوم پاکستان کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کی جانب سے تیر کمان کے خصوصی مقابلوںکا انعقاد

جمعہ 22 مارچ 2019 23:51

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) یوم پاکستان کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کی جانب سے تیر کمان کے خصوصی مقابلوںکا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ خان مری تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہلو منورحسین ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمعہ خان مری ، رسالدار میجر شیر محمد مری ،قبائلی رہنما میر اسراراللہ زیب مری ،میر دوست علی مری ، میر جہانزیب مری ،نائب صدر پریس کلب کوہلو احمد نواز مری ، یوتھ صدر مصری خان مری سمیت قبائلی عمائدین اور تیر کمان کیچاہنے والے شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے کہا کہ کوہلو میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اگر کھیل کے میدان آباد ہونگے تو ہسپتال ویران ہونگے کوہلو سپورٹس کمپلیکس کے تعمیراتی منصوبے پر التواکا نوٹس لیا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں دوسرے فیلڈ کی طرح کوہلو کے نوجوانوں کو کھیلون کے مواقع بھی نہین فراہم کئے گئے یہاں کے نوجوانون میںآگے بڑھنے کی صلاحیت موجود ہے لیکن مواقع دستیاب نہیں تھے انہون نے کہا کہ میں کپتان کا کھلاڑی ہو اوراپنے حلقے کے نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرکے کپتان کے مشن کو جاری رکھوں گا آکر میں انہوں نے جیتنے والے ماہرتیر اندازون میں انعامات تقسیم کئے۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں