ڈیرہ بگٹی میں غیرقانونی شکار سے نایاب پرندہ کونج کی نسل ختم ہونے لگی

پیر 25 مارچ 2019 23:36

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) ڈیرہ بگٹی میں شکاری موسمی پرندہ کونج کی غیر قانونی شکار بڑی تعداد میںکرنے لگے ہیںجس سے نایاب پرندے کی نسل ختم ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی میںشکاریوں نے سیکڑوں کی تعداد میں نایاب موسمی پرندہ کونج کی غیر قانونی شکار بڑی تعداد میں شروع کردی ہے جس سے پرندے کے نایاب نسل کو خطرہ لاحق ہوچکاہے ڈیرہ بگٹی کے گردونواح میں رات کے اوقات میں شکاری کونج کی غیر قانونی شکارکوجدید اسلحہ اور مختلف نئے طریقوں سے کرنے لگے ہیں جس سے ہزاروں کی تعداد میں کونج مار ے جارہے ہیں یہ موسمی پرندہ سردیو ں میں افریقہ کے گرم سمندروں جبکہ گرمیوں میں سائبریا کی طرف سفر کرتے ہیںماہرین کے مطابق جہاں شکار سے ایک جانب اُن کی نسل تیزی سے ختم ہورہی ہے تو دوسری طرف نایاب پرندے نے شکارکے خوف اور اسلحے کے گھن گرج سے تنگ آکر اپنی روٹ پاکستان سے تبدیل کردی ہے جس سے نایاب پرندہ ختم ہونے لگا ہے جو لمحہ فکریہ ہے وزیر اعلٰی بلوچستان جام کمال خان ،کمشنر سبی ،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی علاقے میں نایاب پرندے کی غیر قانونی شکار پر نوٹس لیکر فوری کارروائی کریں ۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں