صوبائی وزیر صحت کا کوہلو میں مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کامعائنہ

کوہلو کو رول ماڈل ضلع بنائیں گے، حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے تعلیم صحت اور پینے کے صاف پانی کے فراہمی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں،میر نصیب اللہ مری

منگل 8 اکتوبر 2019 21:58

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری کا کوہلو میں مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے سائیٹ کا معائنہ کیا۔ کوہلو کو رول ماڈل ضلع بنائیں گے، حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے تعلیم صحت اور پینے کے صاف پانی کے فراہمی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری کا کوہلو کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے سائیڈ کا معائنہ کیا۔

صوبائی وزیر نے پی ایچ ای اور بلدیات کے مختلف علاقوں میں سائیڈ کا جائزہ لیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن چوروں، ڈاکوؤں کو بچانے کیلئے مارچ کررہے ہیں۔عمران خان نے ملک کا پیسہ لوٹنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا،اب اپنے آپ کوبچانے کے لئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں،صوبائی وزیر نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے عوام کا پیسہ بے دردی سے لوٹا ہے، صوبائی وزیر نے کہا. کہ حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے، کوہلو کو رول ماڈل ضلع بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

صحت، پینے کا صاف پانی اور تعلیم کے شعبوں میں اقدامات کئے جارہے ہیں۔صوبے کے تمام اضلاع میں صحت کے حوالے سے خصوصی اقدامات اٹھائیں گئے ہیں، میر نصیب اللہ مری نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں لیڈی میڈیکل آفیسر اور الٹراساؤنڈ اسپیشلسٹ سمیت گائناکالوجسٹ کی تعیناتی جلد عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شہر کے گلی محلوں میں سیوریج سسٹم کی تنصیب کے ساتھ، سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے مد میں کروڑوں روپے کی اسکیمات شروع کئے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بلا تفریق کارروائی کریں شہر کی خوبصورتی کے لئے ترقیاتی منصوبوں منظور ہوچکے ہیں۔

صوبائی وزیر نے مری آباد میں سیوریج لائنوں کا معائنہ بھی کیا۔ سیوریج نظام کی ابتر صورتحال پر صوبائی وزیر نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی سختی سے ہدایت دی ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے کی. ہمراہ ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ کھوسہ، رسالدار میجر شیر محمد مری، تحصیلدار عبدالصمد مری، ایکسین پی ایچ ای محسن لاشاری، ایکسین ایریگیشن عرفان لاشاری، میر دوست علی مری، حاجی عبدالرحمن مری، میر جہانزیب مری تھے۔

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں