چمن کے صحافیوں پر حملے کی مزمت کرتے ہیں، کوہلو پریس کلب

منگل 23 جون 2020 23:02

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2020ء) ڈسٹرکٹ پریس کلب کوہلو رجسٹرڈ کے صدر زیب دار مری سمیت دیگر عہدے داروں و ممبران نے اپنے مشترکہ بیان میں چمن کے سینئر صحافیوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چمن کے صحافیوں پر بے جا تشدد کیا گیا ہے اور یہ آزادی صحافت پر قدغن لگانے کی ناکام کوشش ہے چمن کے صحافیوں نے ہمیشہ جان کی پروا کئے بغیر عوام کے مسائل اجاگر کئے ہیں اور پورے صوبے کے صحافی انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں موجودہ حکومت صحافیوں کو ریلف دینے میں تو پہلے ناکام ہوچکاہے اب صحافیوں کی زندگیاں بھی محفوظ نہیں ہیں اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت مکمل طور پر صحافیوں کو تحافظ دینے میں ناکام ہوگیا ہے وزیر اعلٰی بلوچستان یوں تو صوبے کو سوشل میڈیا پر چلا رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے چمن کے صحافیوں پر حملے اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کی خبر ان کی نظروں سے اجھل رہی ہے جو باعث تشویش ہے ناجانے موجودہ صوبائی حکومت صوبے میں شہریوں سے لیکر صحافیوں کے جان و مال کی حفاظت میں کیوں لاپروا ہے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صحافی چمن کے صحافیوں پر حملے کی ناصرف مذمت کرتے ہیں بلکہ اگر صوبائی حکومت خواب خرگوش سے نہیں جاگ سکی اور ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو صوبہ و ملک گیر احتجاج کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر ہوگی صحافیوں کے ساتھ اب مزید زیادتی برداشت نہیں کی جائیگی ۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں