کوٹ ادو،گھر میں دھماکے سے تین خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق

دھماکا کباڑ کے سامان کی چھانٹی کے دوران ہوا اور خدشہ ہے کہ سامان میں دھماکا خیز مواد موجود تھا،پولیس

جمعرات 1 جون 2023 17:21

کوٹ ادو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2023ء) کوٹ ادو میں گھر میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق کوٹ ادو کے علاقے دائرہ دین پناہ میں کباڑ کا کام کرنے والے شخص کے گھر میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ،تین زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دھماکا کباڑ کے سامان کی چھانٹی کے دوران ہوا اور خدشہ ہے کہ سامان میں دھماکا خیز مواد موجود تھا۔پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈی جی خان سے رپورٹ طلب کرلی۔

کوٹ ادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں