کوٹ ادو،بکرا چوروں کی موٹرسائیکل کی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر، 2 ملزمان ہلاک،ایک زخمی

کوٹ ادو کے علاقے سلطان کالونی میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے بکرا چوری کر کے فرارہونے کی کوشش کی

اتوار 25 جون 2023 16:40

کوٹ ادو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2023ء) کوٹ ادو کے علاقے سلطان کالونی میں موٹر سائیکل سوار بکرا چورفرار کی کوشش میں ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 2 ملزمان ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا، حادثے میں چوری ہونے والا بکرا بھی جان سے گیا۔پولیس کے مطابق کوٹ ادو کے علاقے سلطان کالونی میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے بکرا چوری کر کے فرارہونے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ پیچھا کرنے پر ملزمان نے شہریوں پر فائرنگ کر دی، بشیرکوٹ کے قریب چوروں کی موٹر سائیکل بے قابو ہو کر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں موقع پر 1 چور ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والا دوسرا چور بھی اسپتال پہنچائے جانے کے دوران دم توڑ گیا، جس کے بعد ہلاک چوروں کی تعداد 2 ہو گئی۔پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں چوری ہونے والا بکرا بھی جان سے گیا۔

کوٹ ادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں