بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کیلئے ڈپٹی کمشنرآفس سے احتجاجی ریلی نکالی گئی

لاکھوں کشمیریوں کے قا تل بھارت کو یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں ،ہندوستان عالمی دنیا کے سامنے جمہوریت کا لبادہ اوڑھے ہے ،کالے قوانین کے ذریعے کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے،عالمی برادری بھارتی مظالم کو بے نقاب کرے ،مقررین

بدھ 26 جنوری 2022 16:15

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے سلسلے میںاحاطہ ڈپٹی کمشنرآفس سے بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ر یلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سردار فیصل مغل،اسسٹنٹ کمشنر چوہدری نعیم اختر،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سردار یسین،چیف آفیسر سردار ساجد،صدرانجمن تاجران ملک محمدیعقوب خان،آفیسرریسکیو1122ماجد ملک،سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سردار مظہر اقبال ایڈووکیٹ، رہنما پی پی پی راجہ نصیر احمد راٹھور ایڈووکیٹ،پرویز ایڈووکیٹ،مسلم کانفرنس کے اعجاز مغل ،رہنما جماعت اسلامی حبیب الرحمن آفاقی ،انجمن فلاح مہاجرین کے محمود قریشی ایڈووکیٹ،جموں و کشمیر یونائیٹد موومنٹ کے غازی شہزاد،جے کے ایل ایف کے ڈاکٹر لیاقت، اہل سنت کے مظفر نقشبندی کے علاوہ مختلف سیاسی ، سماجی ، مذہبی ،تاجروں،طلبہ،وکلاء،صحافیوں،سرکاری ملازمین اورتمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

احتجاجی مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔شرکاء ریلی بھارتی غاصبوکشمیرہماراچھوڑدو،کشمیربنے گاپاکستان،پاک فوج زندہ بادکے فلک شگاف نعرے لگاتی مختلف روٹس سے ہوتی ہوئی ڈپٹی کمشنر آفس کے احاطہ میں جلسہ کی شکل اختیارکرگئی۔احتجاجی جلسہ سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسردارفیصل مغل و دیگرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہابھارت نے کشمیر پر غاصبانہ فوجی قبضہ جما رکھا ہے۔

وہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی جمہوری حق دینے پر تیار نہیں اس لیے بھارت کو یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق حاصل نہیں مقررین نے کہا کہ لاکھوں کشمیریوں کے قا تل بھارت کو یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں ہے مقبو ضہ کشمیر میں قابض بھارتی فو رسز معصوم کشمیریوں پر ظلم و بر بریت کے پہا ڑ توڑ رہی ہے ہندوستان عالمی دنیا کے سامنے جمہوریت کا لبادہ اوڑھے ہے جبکہ دوسری طرف معصوم کشمیرکا پیدائشی حق‘‘حق خودارادیت’’پر قبضہ کئے ہے۔

مختلف کالے قوانین کے ذریعے قابض فورسز کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے بھارتی حکومت کی جمہوریت کا جنازہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے، بھارت میں مسلمان، سکھ، ہندو دلت اورعیسائیوں سمیت کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں، دوسری جانب بھارت کشمیریوں پر بھی مظالم کے پہاڑتوڑ رہا ہے مقررین نے کہا کہ کشمیر کے نہتے عوام 7دائیوں سے بھارت کے جبر و تشدد کے خلاف بر سر پیکار ہیں 8لاکھ سے زائد بھارتی فوج کشمیری عوام پر مسلط ہے مگر آج تک ان کے جذبہ استقلا ل میں لعزش نہیں آسکی ان کی جہد و جہد کا مقصد واضح اور منزل قریب ہے بھارتی افواج نے جبر و تشدد کا ایسا کوئی ہتھکنڈا نہیں چھوڑا جو مظلوم کشمیری عوام پر نہ آزمایا ہو لیکن کشمیری عوام جرات و پامردگی اور حوصلے کے ساتھ اپنے موقف پر قائم ہیں انہوں نے کہا کہ پوری قوم آج بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منا رہی ہے عالمی برادری بھارتی مظالم کو بے نقاب کرے بھارت کے پاس اپنا یوم جمہوریہ بنانے کا کوئی قانونی ،آئینی یا اخلاقی حق نہیں کیونکہ اس نے کشمیر پر غیر قانونی طورپر قبضہ کر رکھا ہے احتجاجی جلسہ کے اختتام پرملکی سلامتی،مقبوضہ کشمیرکی آزادی ،کرونا وباء سے نجات اورشہداء کے لیے خصوصی دعابھی کی گئی۔

کوٹلی لوہاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں