بھارت خام خیالی ترک کرکے پاکستان کی مذاکرات کی پیشکش کوخطے کی ترقی کے تناظرمیںسنجیدگی سے لے ،ْسر دار سکندر حیات

بھارتی فوج کے سربراہ کاغیرذمہ دارانہ بیان بھارتی فوج کی اہلیت پرسوالیہ نشان ہے ،ْ بھارتی آرمی چیف کے بیان پر رد عمل

پیر 24 ستمبر 2018 17:16

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) آزادکشمیرکے سابق صدر،سابق وزیراعظم سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان نے کہاہے کہ وطن سے محبت ایمان کی نشانی ہے ،ْنظریہ پاکستان اورمسئلہ کشمیرکاآپس میںچولی دامن کاساتھ ہے ،ْمقبوضہ کشمیرکی آزادی سے تکمیل پاکستان ہوگی بھارت خام خیالی ترک کرکے پاکستان کی مذاکرات کی پیشکش کوخطے کی ترقی کے تناظرمیںسنجیدگی سے لے ،ْ بھارتی فوج کے سربراہ کاغیرذمہ دارانہ بیان بھارتی فوج کی اہلیت پرسوالیہ نشان ہے ،ْبھارت ہماراعزم آزمانے کی بجائے ہوش کے ناخن لے بھارت امن کی خواہش کوکمزورنہ سمجھے بھارتی آرمی چیف کی ہرزہ سرائیاں خودبھارت کے لیے مذاق بن چکی ہیں مقبوضہ کشمیرمیںنہتے کشمیریوںپربے انتہامظالم سے بھارت جنگی جرائم کامرتکب ہورہاہے پاکستان مضبوط،ذمہ دارایٹمی قوت بارے میںبھارت غلط اندازے لگانے کی بجائے حقیقت پسندی کاسامناکرے بھارت پاکستان کوکمزورکرنے کاخواب چھوڑدے مقبوضہ کشمیراورکنٹرول لائن پربھارت کے خلاف ڈنڈوںاورپتھروںسے اپنی آزادی کی جنگ لڑنے والے نہتے کشمیری ایٹمی ملک پاکستان کواپنی پیٹھ پردیکھ کرفخرمحسوس کررہے ہیںان خیالات کااظہارآزادکشمیرکے سابق صدر،سابق وزیراعظم سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان نے بھارتی آرمی چیف کی طرف سے پاکستان کے خلاف دیئے گئے بیان پراپنے رد عمل کااظہارکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ چائنہ جیسے مضبوط دفاعی اورمعاشی طاقت رکھنے والاملک بھی پاکستانی فوج کی صلاحیتوںکااعتراف کررہاہے افواج پاکستان ،پاکستانی عوام اورکنٹرول لائن پربسنے والے غیورکشمیری اپنے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیارہیںبھارتی آرمی چیف کابیان قابل مزاحمت ہے افواج پاکستان،پاکستانی وآزادکشمیرکی عوام کااتحادواتفاق بھارت کی پاکستان کے خلاف سازشوںاورناپاک عزائم کوخاک میںملادے گاہماری بہادراورتجربہ کارفوج بھارت کوسبق سکھلادے گی انہوںنے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات کے ذریعے مسائل خصوصاً مسئلہ کشمیرکوحل کرنے کی کوشش کی لیکن بھارت ہربارراہ فراراختیارکرتاہے مسئلہ کشمیرکے حل سے جنوبی ایشیاء ترقی اورخوشحالی کی راہ پرگامزن ہوسکتاہے بھارتی آرمی چیف سیاسی جماعت بی جے پی کاآلہ کاربننے کی بجائے ذمہ دارانہ رویہ اختیارکرے۔

بھارتی آرمی چیف کے غیرذمہ دارانہ دھمکی آمیزبیان کی روشنی میں عالمی برادری کوبھی اس کانوٹس لیناہوگا۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں