بین الاقوامی برادری کنٹرول لائن پربلااشتعال فائرنگ اورمقبوضہ کشمیرمیںبھارتی بربریت کانوٹس لے‘سردار محمد نعیم خان

بھارت میں نریندر مودی کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر بڑھ رہا ہے‘مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت کو بھارت کے بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں مقید رکھا گیا ہے

پیر 22 جولائی 2019 14:22

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما،سابق وزیرسردارمحمدنعیم خان نے کہاہے کہ بھارت کنٹرول لائن پربلااشتعال فائرنگ کاسلسلہ بند کرے بین الاقوامی برادری کنٹرول لائن پربلااشتعال فائرنگ اورمقبوضہ کشمیرمیںبھارتی بربریت کانوٹس لے مقبوضہ کشمیر اس وقت نازک صورتحال سے گزررہاہے بھارت میں نریندر مودی کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر بڑھ رہا ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت کو بھارت کے بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں مقید رکھا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیرکوہندوستان نے عملا ًکھلی جیل میںتبدیل کررکھاہے مختلف بہانوںسے گھروںکاگھیرائوکرکے نوجوانوںکوپکڑکرتشددکانشانہ بناتے ہیںبھارتی افواج نے ظلم وستم کابازارگرم رکھاہے اورنہتے،معصوم کشمیریوںپرظلم کے پہاڑتوڑے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

عالمی برادری بھارتی افواج کی طرف سے نہتے اورمعصوم کشمیریوںپرکئے جانے والے مظالم کانوٹس لے۔انہوںنے کہاکہ نام نہادجمہوریت کادعویداربھارت مقبوضہ کشمیرمیںبدترین ریاستی دہشت گردی کاارتکاب کررہاہے نوجوانوںکوپیلٹ گنوںکے ذریعے بینائی سے محروم کیاجارہاہے سرچ آپریشن کے بہانے نوجوانوںکوپکڑکرجیلوںمیںبندکردیاجاتاہے عالمی برادری اپناکرداراداکرتے ہوئے بھارت پردبائوڈالے کہ وہ کشمیریوںپرظلم وستم بندکرے اورکشمیریوںکوان کاحق آزادی دلوائے۔انہوںنے کہاکہ بھارت جتنامرضی ظلم وستم کرلے لیکن وہ کشمیریوںکے دلوںسے جذبہ آزادی اورپاکستان کی محبت ختم نہیںکرسکتا۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں