کوٹلی،وزیراعظم آزادکشمیرکی کال پرضلع کوٹلی میںبھی مقبوضہ کشمیرکی عوام کے ساتھ یوم یکجہتی انسانی حقوق کادن منایاگیا

منگل 10 دسمبر 2019 16:25

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2019ء) وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کی کال پرآزادکشمیربھرکی طرح ضلع کوٹلی میںبھی مقبوضہ کشمیرکی عوام کے ساتھ یوم یکجہتی انسانی حقوق کادن منایاگیا۔اس حوالہ سے تنویراحمدشہیدگورنمنٹ گرلزپوسٹ گریجویٹ کالج کے زیراہتمام واک کاانعقادکیاگیا۔واک کی قیادت پرنسپل ادارہ ھذاتمجیدافروزنے کی جبکہ واک میںادارہ کے سٹاف اورطالبات کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔

شرکاء واک نے بینرز اور پوسٹر اٹھا رکھے تھے جن پرمقبوضہ کشمیرمیںانسانی حقوق کی پامالیوںکے خلاف،مقبوضہ کشمیرکی آزادی،لے کے رہیںگے آزادی،پاکستان سے رشتہ کیالااللہ الااللہ، کشمیربنے گاپاکستان کے نعرے درج تھے۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے تنویراحمدشہیدگورنمنٹ گرلزپوسٹ گریجویٹ کالج کی پرنسپل تمجیدافروزنے کہاکہ کشمیریوں کو اُن کے بنیادی حقوق دلانے کے لیے ہمیں انتھک محنت کرناہوگی ۔

(جاری ہے)

عالمی نظام انصاف کو جنجھوڑنا ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ اپنی ذمہ داریوںکوپوراکرے اورمقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم بند کروائے انہوںنے اقوام متحدہ اور دنیا بھر میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ و ہ دہرے معیار کو ترک کر کے کشمیر وں کو اُن کے بنیادی حقوق دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوںنے کہاکہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیرکے اندرہونے والے انسانیت سوزمظالم رکوائے بھارتی افواج نہتے اورمعصوم کشمیریوںپرظلم وستم کے پہاڑتوڑرہی ہے مقبوضہ کشمیرمیںانسانی حقوق کی پامالیوںکی اس سے بدترمثال اورکوئی نہیںکہ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیرکے اندرنہتے معصوم بچوں،عورتوں،مائوںبہنوںسمیت بزرگوںپربھی ظلم کررہی ہے انہوںنے کہاکہ عالمی طاقتیں اور ادارے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے بھارت کی ہٹ دھرمی اور عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں واک کے اختتام پر استحکام پاکستان ، مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور ملکی سلامتی کے لیے دعا بھی کی گی ۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں