ملک بھرمیںنویںدیہی شماری2020اعدادوشماراکھٹے کرنے کاکام تین مرحلہ میںمکمل کیاجائے گا

بدھ 26 فروری 2020 16:28

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرراجہ فاروق اکر م کی زیرصدارت دیہی شماری2020کے سلسلہ میںضلعی میٹنگ کاانعقادہوا۔جس میںپاکستان ادارہ شماریات کی طرف سے محمدسلیم اسسٹنٹ سینسرکمشنر،اسسٹنٹ کمشنرکوٹلی میجر(ر)ناصررفیق،اسسٹنٹ کمشنرسہنسہ راجہ زاہد حسین،اسسٹنٹ کمشنردولیاجٹاں حسین ساجد،اسسٹنٹ کمشنرکھوئیرٹہ مدثرفاروق،اسسٹنٹ کمشنرنکیال طارق محمود،ڈی ایف اوعمران صادق ملک،راجہ محمدالیاس ڈی ڈی اوکوٹلی،انواراقبال گورسی ا ے ڈی ایگری کلچر،تحصیلدارسرفرازاحمدشاد،تحصیلداردولیامشتاق احمد،تحصیلدارکھوئیرٹہ ارباب شاہین،تحصیلدار فتح پورتھکیالہ قیصراسلم،تحصیلدارچڑہوئی مبشر حسین، تحصیلدار کوٹلی محمدخالدخان،محمدامجدخان اے ڈی کوٹلی لوکل گورنمنٹ کے علاوہ دیگرمتعلقین نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوںنے میٹنگ میںموجودضلع اورتحصیل کے افسران کودیہی شماری2020ضرورت ،اہمیت اورطریقہ کار کے متعلق وضاحت کی۔انہوںنے بتایاکہ ملک بھرمیںنویںدیہی شماری2020اعدادوشماراکھٹے کرنے کاکام تین مرحلہ میںمکمل کیاجائے گا۔پہلا مرحلہ جنوری2020سے پنجاب اورسندھ میںمکمل ہوچکاہے اوردوسرے مرحلے میںصوبہ بلوچستان اورصوبہ خیبرپختون خواہ کے گرم علاقوںمیںاعدادوشمارکھٹے کئے جارہے ہیں۔

جبکہ تیسرے مرحلے میںصوبہ بلوچستان،صوبہ خیبرپختونخواہ کے سردعلاقے گلگت بلتستان اورآزادجموںوکشمیرمیںاعدادوشماراکھٹے کئے جائیںگے۔دیہی شماری2020میںمحکمہ مال کاعملہ بھرپورکرداراداکرے گا۔محکمہ مال کے عملہ کی باقاعدہ ٹریننگ یکم مارچ2020سے شروع ہوجائے گی اورٹریننگ کے فورا بعدہرموضع،دیہہ کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے سوالنامے پرکرنے کاکام شروع ہوجائے گا۔

دیہی شماری2020کاسارا کام پورے ملک میںمحمدسرورگوندل ممبرایس ایس پاکستان ادارہ شماریات کے زیرنگرانی ہورہاہے۔ پاکستان ادارہ شماریات کے نمائندہ آفیسرنے بتایاکہ اس سے پیشترپاکستان میںآٹھ دیہی شماری ہرپانچ سال بعد1971,1979,1983,1988,1998,1993,2003اور2008میںکی گئی تھیں۔یہ اپنے سلسلہ کی نویں دیہی شماری ہے جوکہ مارچ2020میںکی جارہی ہے دیہی شماری میںہرضلع کے تمام مواضعات کی فہرست میںآنے والی تبدیلیوںکامشاہدہ کیاجاتاہے اس دیہی شماری2020میںپاکستان کے تمام دیہی وشہری مواضعات کے متعلق بنیادی معلومات حاصل کی جائینگی اوراس کے ساتھ ساتھ ان مواضعات میںمعاشی اورمعاشرتی سہولیات سے متعلق معلومات اکھٹی کی جائینگی مثلاموضع سے متعلق فوری معلومات،آبادی کومسیرسہولیات،انسانی صحت کی سہولیات،تعلیم وتفریح کی سہولیات،مال مویشی اوران کے علاج معالجے کی سہولیات،ذرائع مواصلات کی سہولیات،آبادی کی معاشی سرگرمیوںکے متعلق معلومات وغیرہ وغیرہ۔

دیہی شماری کی تمام معلومات کوتحصیل کی سطح پرترتیب دیاجاتاہے تاکہ ضلعی حکومت،انتظامیہ اورلوکل گورنمنٹ کواپنے ضلع کی آبادی سہولیات سے متعلق اصل صورتحال کاعلم ہوسکے جس کی بنیادپروہ مستقبل میںترقی کے لیے بہترلائحہ عمل اورمنصوبہ بندی کرسکیںاورماضی میںمکمل کئے گئے تریقاتی منصوبوںکے نتائج کودیکھ سکیں۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں