13 جولائی 1931 کا دن کشمیر کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے‘محمد مطلوب انقلابی

ڈوگرہ حکمرانوں کے ظالم محافظوں کی فائرنگ کے سامنے اذان کی تکمیل کے لیی22 فرزندان اسلام نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا

پیر 13 جولائی 2020 13:13

ڈونگی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2020ء) پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے نائب صدر و سابق وزیرھائر ایجوکیشن محمد مطلوب انقلابی نے 13 جولائی یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر کھوئی رٹہ پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 13 جولائی 1931 کا دن کشمیر کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جب کشمیر کے مسلمانوں نے ڈوگرہ کے خلاف علم بغاوت بلند کیا ڈوگرہ حکمرانوں کے ظالم محافظوں کی فائرنگ کے سامنے اذان کی تکمیل کے لیی22 فرزندان اسلام نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کہ میدان کربلا کی یاد تازہ کر دی اور حقیقی طور پہ امام حسین علیہ السلام کے پیروکار ہونے کا ثبوت دیااس ایمان افروز واقعے کے بعد کشمیر میں باقاعدہ جہدوجہد کا آغاز ہو گیاآج یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر ہم اپنے نوجوانوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور یہ عہد کرتے ہیں کہ جس مشن کے لیے ہمارے نوجوانوں نے قربانیاں دی اس کی تکمیل کے لیے اپنی جہدوجہد جاری رکھیں گیا شہداء کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گے اور ان کی جلاء ہوء شمع کو بجھنے نہیں دیں گیا بھارتی حکومت کی طرف سے 13 جولاء کی چھٹی منسوخ کرنا کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کرنے کے مترادف ہیں گزشتہ ایک سال سے مقبوضہ کشمیر میں لگائے گے کرفیو اور بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری آج بھی کلمہ حق بلند کرتے ہوئے گولیوں کا نشانہ بنتے ہوئے 1931 کی تاریخ دہرا رہے ہیںمطلوب انقلابی نے کہا مجھے افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑھ رہا ہے کہ ہماری پاکستان اور آذاد کشمیر کی حکومتیں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں کے لیے وہ کردار ادا نہیں کر سکیں جو کرنا چاہیے تھا کشمیری آج بھی ہماری مدد کے منتظر ہیںحکومت آذاد کشمیر اور پاکستان تمام جماعتوں پر مشتمل ایک وفد منتخب کرنا چاہیے جو سرکاری سطح پہ پوری دنیا میں جا کر کشمیریوں کی آواز کو بلند کرے بعد ازاں محمد مطلوب انقلابی نے وادی بناہ کی سیاسی سماجی شخصیت اور پیپلز پارٹی حلقہ کھوئیرٹہ کے سابق صدر چوہدری فاضل زرگر کی وفات پہ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری فاضل زرگر باالخصوص پیپلز پارٹی اور بالعمموم کھوئیرٹہ کے عوام کا بہت بڑا سرمایہ تھے وہ انتہاء نیک ملنسار اور خوش اخلاق انسان تھے ان کا شمار پیپلز پارٹی کھوئیرٹہ کے صف اول کے لوگوں میں ہوتا تھا پیپلز پارٹی اور میری ذات سے ان کی وفا اور کمنٹمنٹ بے غرض اور بے لوث تھیں پیپلز پارٹی آج ایک قیمتی سرمایہ سے محروم ہو گئی ان کی وفات سے تاریخ کا ایک سنہری باب بند ہو گیا ہے اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور ان کے خاندان اور ان کے چاہنے والوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں