کوٹلی، تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

منگل 24 اکتوبر 2023 17:20

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2023ء) نظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے زیر اہتمام جامعہ ھدی اللناس میں تربیتی ورکشاپ کا انعقادکیا گیا۔ورکشاپ میں ناظم امتحانات تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان ڈاکٹر غلام عباس نے خصوصی شرکت کی۔ ناظم اعلیٰ آزاد کشمیر تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان قاری خلیل احمد قادری،ضلعی کوارڈینیٹر قاری مختار احمد ،علامہ مولانا حافظ تنویر الاسلام ،علامہ مولانا حافظ مختار احمد ،علامہ مولانا حافظ محمد سلیم، علامہ مولانا حافظ زبیر جلالی ،علامہ مولانا حافظ محمد منیر ،علامہ مولانا حافظ اشفاق احمد ،علامہ محمد فراہیم، علامہ محمد سجاد حافظ محمد خرم نے بطور خاص شرکت کی۔

دینی مدارس کے طلبہ کو ڈیجیٹل نظام کی طرف لے جا رہے ہیں ،اس سلسلہ میں تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے زیر اہتمام تمام دینی مدارس میں جدید تعلیم اور عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق کمپیوٹر اور دیگر تمام سہولیات فراہم کرنے کی طرف عملی قدم اٹھانا ہوگا جس سے نہ صرف دینی مدارس کے طلباء بھی عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید تعلیم حاصل کر سکیں گے بلکہ وہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم میں بھی کارہائے نمایاں سرانجام دے سکیں گے۔

(جاری ہے)

تنظیم المدارس  اہلسنت پاکستان آزاد کشمیر میں تمام مدارس کے طلباء کو یہ سہولیات باہم پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں