وزیرہائرایجوکیشن آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کا وزیراعظم کے گڈ کورننس ویژن کے تحت گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کوٹلی کا دورہ

منگل 19 دسمبر 2023 20:40

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2023ء) وزیر ہائر ایجوکیشن آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر ظفراقبال ملک نے وزیراعظم کے گڈ کورننس ویژن کے تحت سرکاری اداروں میں سٹاف کی حاضری یقینی بنانے کے حوالے سے منگل کے روز گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کوٹلی کا دورہ کیا اور سٹاف کی حاضری چیک کی۔ وزیر ہائر ایجوکیشن کے مطابق وہ صبح سوا نو بجیگورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کوٹلی پہنچے جہاں 42 میں سے صرف 8 ٹیچرز سمیت سٹاف ممبران موجود پائے گئے۔

بروقت موجود نہ ہونے والوں میں پرنسپل بھی شامل تھیں۔ جبکہ موقع پر ایک ہیڈ کلرک،ایک نائب قاصد اور 6 ٹیچرز/لیکچررز موجود تھیں۔ وزیر ہائرایجوکیشن نے ڈویژن ڈائریکٹر میرپور کو کالج سیغیر حاضر سٹاف کے معاملہ کی انکوائری کرتے ہوئے 3 ایام میں رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

وزیر ہائر ایجوکیشن کے مطابق ان کے کالج پہنچنے پر موجود سٹاف نے ان کی آمد کی اطلاع غیر حاضر سٹاف کو پہنچائی اور وہ جب کالج سے نکلنے لگے تو کچھ مقامی سٹاف ممبران پہنچنا شروع ہوئے۔

وزیر ہائر ایجوکیشن نے کہا کہ بڑے افسوس کا مقام ہے کہ تدریس جیسے انتہائی مقدس پیشے سے وابستہ ملازمین اپنے پیشے سے انصاف نہیں کررہے۔ حکومت تمام ملازمین کے دفتری اوقات کار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی انہوں نیسیکرٹری صاحبان پر زور دیا کہ وہ سیکرٹریٹ سمیت ڈویژن و اضلاع میں بھی سٹاف کی حاضری کے ساتھ ساتھ دفتری وقت کی پابندی کو خودیقینی بنائیں۔وزیرہائیرایجوکیشن نے کہا کہ حکومت تعلیم کے شعبہ پرسالانہ بڑے مالی وسائل خرچ کررہی ہے اساتذہ کو چاہئے کہ وہ اپنے کام سے انصاف کریں اور نئی نسل کا مستقبل سنوارنے میں اپنابھرپور کردار ادا کریں۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں