کوٹلی میں حضرت صاحب گلیات شریف کا 2 روزہ عرس مبارک اختتام پذیرہوگیا

اتوار 31 دسمبر 2023 15:30

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 دسمبر2023ء) کوٹلی میں حضرت صاحب گلیات شریف کا 2 روزہ عرس مبارک اختتام پذیرہوگیا ہے ،عرس میں ملک و بیرون ملک سے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی،سیکیورٹی کا بہترین انتظام کیا گیا،منفرد ٹریفک پلان کی وجہ سے اس سال زائرین کو سہولت فراہم کی گئی،سالانہ ختم شریف کے موقع پر پورے پاکستان مقبوضہ کشمیر و آزاد کشمیر سے لاکھوں زائرین ختم شریف میں شرکت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ آزاد کشمیر کا یہ سب سے بڑا روحانی اجتماع ہوتا ہے۔\378

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں