آصف علی زرداری کا صدر پاکستان منتخب ہونا عوام کے لیے نیک شگون ہے ، عبدالقیوم قمر ایڈووکیٹ

پیر 11 مارچ 2024 14:44

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر و ممبر ضلع کونسل عبدالقیوم قمر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کا دوسری بار صدر پاکستان منتخب ہونا نہ صرف پیپلز پارٹی بلکہ پورے پاکستان کی عوام کے لیے نیک شگون ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مشکل ترین حالات میں بھی نہ صرف پیپلز پارٹی کو پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا بلکہ موجودہ سیاسی ماحول کو بہتر کرنے میں بھی ان کا کلیدی کردار رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صدر پاکستان آصف علی زرداری کے منتخب ہونے کے بعد اپنے جاری ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری پاکستانی سیاست کا ایک ایسا نام ہے جس نے ہمیشہ جمہوری عمل کو مضبوط کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے ۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں