لاہور سٹاک ایکسچینج کی طرف سے انوسٹرز بیداری پروگرام کا انعقاد

جمعہ 29 اگست 2014 21:26

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) کیپیٹل مارکیٹ کے بارے میں سرمایہ کاروں ، طلباء اور عام عوام کو تعلیم دینے خصوصی طور پر سرمایہ کاروں کے درمیان بیداری پیدا کرنے، معیشت کی اہمیت کے پیش نظر لاہور سٹاک ایکسچینج کے کارپوریٹ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایل ایس ای کے آڈیٹوریم میں انوسٹرز بیداری پروگرام منعقد کیا جس میں لاہور کے علاوہ گرد و نواح کے شہروں سے بھی انوسٹرز نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

لاہور سٹاک ایکسچینج کے ہیڈ آف آپریشن مجاہد ندیم نے پریزینٹیشن پیش کی جس میں سرمایہ کار کے تحفظ کیلئے ایس ای سی پی،سی ڈی سی اور این سی سی پی ایل کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی وضاحت کی۔ لاہور سٹاک ایکسچینج کے مینجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر آفتاب احمد چوہدری نے کہا کہ فرنٹ لائن ریگولیٹر ہونے کے ناطے سرمایہ کاروں کا مفاد ہماری ڈیوٹی ہے اسلئے سرمایہ کاروں کو ایل ایس ای پر یقین ہونا چائیے کیونکہ سرمایہ کاروں کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ایل ایس ای تمام ضروری اقدامات کر رہا ہے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کے فروغ کیلئے مثبت اقدامات پر عمل پیرا ہے۔

لادھیوالا وڑائچ میں شائع ہونے والی مزید خبریں