×حکومت نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کرکے مہنگائی میں پسی عوام پر مہنگائی کا ایک اور کوڑا برسایا ہے : ذکر اللہ مجاہد

-اڑھائی برسوں میں بجلی، پیٹرول، گیس، جان بچانے والی ادویات سمیت اجناس کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئیں ہیں

منگل 12 جنوری 2021 23:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2021ء) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکومت نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے چھ پیسے مزید اضافہ کرکے مہنگائی میں پسی عوام پر مہنگائی کا ایک اور کوڑا برسایا ہے۔ اقتدار سے قبل بجلی سستی کرنے کے دعویدار اور مہنگی بجلی کے بل جلانے والے حکمران قوم سے کیے اپنے تمام وعدوں سے مکر گئے ہیں۔

تبدیلی کے دعویدار حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے بے تحاشہ مہنگائی کے ذریعے ان کا خون نچوڑ رہے ہیں جو اب مزید برداشت نہیں کیا جائیگا۔قوم کواپنے وعدوں سے یوٹرن لینے والے حکمرانوں کا احتساب کرنا ہوگا۔اڑھائی سالوں میں بجلی، پیٹرول، گیس، جان بچانے والی ادویات سمیت اجناس کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئیں ہیںاشیائے خور و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جبکہ غریب اور عام آدمی کیلئے صحت و تعلیم کی بنیادی سہولیات ایک خواب بن کررہ گئیں ہی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں صوبائی منصوبہ عمل کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل بلال قدرت بٹ،اراکین کمیٹی نصراللہ گورائیہ، محبوب الزماں بٹ، میاں محمد آصف، رحمت اللہ وٹو، وقاص احمد بٹ، ڈاکٹر بابر رشید و دیگر عہدیداران موجود تھے۔میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ صوبائی دارالحکومت کوڑا کرکٹ کا ڈھیر بنا ہوا ہے اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی آگاہی کیمپوں میں لوگوں میں ہینڈ بل تقسیم کررہی ہے۔

اس سے بڑھ کر لاہور کے شہریوں کے ساتھ اور مذاق کیا ہوگا کہ انتظامیہ عملی اقدامات کی بجائے عوام کو کوڑا کم کرنے کی ہدایات دی رہی ہے۔چاہیے تو یہ تھا کہ ان نمائشی کاموں کی بجائے کوڑا اُٹھوانے کا کوئی بندوبست کیا جاتا۔انہوں نے کہا کہ پالیسیوں کے حوالے سے پنجاب حکومت ایک ناکام اور فالج زدہ حکومت ثابت ہوئی ہے۔ حکمرانوں کی کارکردگی صرف اشتہارات تک محدود ہی

لادھیوالا وڑائچ میں شائع ہونے والی مزید خبریں