پاک ایران تعاون کے خطے پر مثبت اثرات مراتب ہوں گے‘خواجہ حبیب

دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری دونوں ملکوں کیلئے سود مند ہے، تعاون کو مزید فروغ دینا ہو گا

جمعرات 19 جولائی 2018 13:05

پاک ایران تعاون کے خطے پر مثبت اثرات مراتب ہوں گے‘خواجہ حبیب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) ایران پاک فیڈریشن آف کلچراینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ پاک ایران دفاعی تعاون کے خطے میں مثبت اثرات مراتب ہوں گے،وقت کا تقاضہ ہے کہ دونوں ممالک تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے از سر نواقدامات کریں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری دونوں ملکوں کے لئے سود مند ہے اور دونوں ممالک دو طرفہ تعاون کو فروغ دے کر غیر معمولی پیشرفت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر جلد ہی کام دوبارہ شروع ہو جائے گا۔دریں اثناانہوں نے انہوں نے ڈ الر کے مقابلے میں روپے کی قد میں تاریخی کمی پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی قدر میں اضافے سے مہنگائی نے پسے ہوئے طبقات کے دروازے پر دستک دے ڈالی ہے۔ اب پیٹرولیم مصنوعات، کھانے کا تیل، دالیں، خشک دودھ، موبائل فونز، گاڑیاں، مشینریز وغیرہ بھی مہنگی ہوجائیں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں