رائے ونڈ گرلز کالج میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر طالبات شدید مشکلات کا شکار

جمعہ 27 اکتوبر 2017 15:29

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2017ء) رائے ونڈ گرلز کالج میںبنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر طالبات شدید مشکلات کا شکار ،ایک کلاس میں 250سے زائد طالبات تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کی طالبات کو ان دنوں شدید مشکلات درپیش ہیں جن میں واش روم اور کلاس روم کی قلت سمیت لیب میں انسٹومنٹ کی عدم دستیابی شامل ہیں کالج کے شاندار نتائج کی بدولت امسال والدین نے اپنی بچیوں کے رائے ونڈ کالج میں ریکارڈ داخلے کروائے ہیں جو کہ قبل ازیں صرف 700تک محدود تھے جو اب 1500کے قریب پہنچ گئے ہیں 1500طالبات کے تعلیمی نظام کو چلانے کیلئے 20کلاس روم کی اشد ضرورت ہے، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے فنڈز منظور ہونے کے باوجود کالج کے واش روم کا کام ادھورا چھوڑ دیا ہے جس سے طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ کلاس رومز کی قلت کے باعث ایک کلاس میں 250سے زائد طالبات کھڑے ہو کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں کالج میں ماس کمیونیکیشن اور بی ایس اپلائیڈ سائیکالوجی کے پہلے سمسٹر میں 100فی صد نتائج دئیے ہیں طالبات کی بڑھتی ہوئی تعداد اور والدین کے اعتماد نے جہاں کالج کی انتظامیہ کیلئے انکی کاوشوں کو سراہا ہے وہاں کمروں کی قلت سمیت سہولیات کی عدم دستیابی سے مشکلات سے دوچار کردیا ہے مقامی ایم این اے افضل کھوکھر کے دورہ کالج کے موقعہ پر کالج کیلئے آڈیٹوریم ہال کے اعلان کو ابھی تک پایہ تکمیل تک نہیں پہنچایا گیا جس سے والدین اور طالبات میں مایوسی پھیل رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں