روسی سفیرکل پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کریں گے

منگل 16 اپریل 2024 17:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) روس کے سفیر البرٹ پی خوریو اور ہیڈ آف رشین ہائوس ان پاکستان رسلان ایم پروخورو کل (بدھ)17 اپریل دوپہر 12 بجے پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

روسی سفیر وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود سے ملاقات کریں گے اور روسی حکومت کی فنڈنگ سے اپ گریڈ ہونے والی روسی زبان کے کلاس رومز کا افتتاح بھی کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں