گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں تین روزہ 28ویں پارلیمانی مباحثہ کا انعقاد

پیر 29 اپریل 2024 23:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں 28ویں پارلیمانی مباحثہ کا انعقاد کیا گیا،جس میں 45 تعلیمی اداروں کے مقررین کے مابین مختلف موضوعات پر دلائل کی جنگ ہوئی۔تین روزہ پارلیمانی مباحثہ کا اہتمام جی سی یو کی مجلس مباحث کی جانب سے کیا گیا۔اختتامی روز اردو مقابلوں میں لمز اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے مقررین کے درمیان انتظامی ڈھانچوں کے جمود اور انحطاط کو قحط الرجال پر محمول کرنا نادانی ہے کے موضوع پر دلچسپ مباحثہ ہوا۔

(جاری ہے)

انگریزی مقابلوں میں پنجاب یونیورسٹی کے مقررین نے ایف سی سی یونیورسٹی کو شکست دے کر پروفیسر خالد آفتاب ٹرافی جیت لی۔پنجاب یونیورسٹی کے محمد علی بہترین انگریزی مقرر قرار پائے۔محمد علی کو سید محمد علی عباس شیلڈ سے نوازا گیا۔بہترین اردو مقرر کا اعزاز لمز یونیورسٹی کے طالبعلم رائے داد علی کھرل نے حاصل کیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مقررین کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں مباحثہ کے ذریعے ایک روادار اور ہمدرد معاشرہ بہترین طریقے سے قائم کیا جا سکتا ہے۔ مباحثے انہیں متعدد پہلوں سے متنازعہ مسائل کا جائزہ لینے اور بہتر حل تلاش کرنے کے قابل بناتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں