اگر ہم اپنا احتساب کریں تو معلوم ہوگا ہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں‘ گورنر پنجاب
مایوسی اور ناامیدی گناہ ہے، مثبت سوچ کو لے کر آگے بڑھیں تو بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں‘رفیق رجوانہ
منگل 24 اپریل 2018 18:16
(جاری ہے)
تقریب میں مشیر وزیر اعظم برائے قومی ورثہ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی، وفاقی سیکرٹری برائے قومی ورثہ و ادبی ورثہ انجینئر عامر حسن، علامہ اقبال کے پوتے منیب اقبال، ڈاکٹر رفیق الدین ہاشمی کے علاوہ ملکی و غیر ملکی دانشوروں اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی سب سے بڑی نعمت ہے جس کا خواب حضرت علامہ اقبالؒ نے دیکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اُن کی خدمات، افکار اور اُن کی ذات پاکستان کے لئے ایک نعمت ہے جس پر جتنا بھی فخر اور ناز کیا جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبالؒاپنے کلام میں جہد مسلسل، احساس اور منزل کا راستہ دکھاتے ہیں یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم کس منزل کا تعین کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر وقت منفی پہلو کو مدنظر رکھتے ہیں اور مثبت پہلو کو نظر انداز کردیتے ہیں جس سے سوچ کو تالے لگ جاتے ہیں۔ گورنر نے کہا کہ ہمیں اپنی زندگیوں میں علامہ اقبالؒ کے افکار کو تسلسل سے شامل کرنا ہوگا ورنہ ہم اسی طرح رُسوا ہوتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بے جا تنقید ہمارے حوصلوں اور جذبوں کو ماند کردیتی ہے لہٰذا ہمیں اس سے لڑنا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر وزیر اعظم عرفان صدیقی نے کہا کہ علامہ اقبالؒ کا کلام ایک سمندر ہے جو وسیع و عریض اور گہرا ہے اس کی تہہ تک جانا بہت مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دُنیا کے جس خطے پر چلے جائیں وہاں لوگ علامہ اقبالؒ کو ضرور جانتے ہیں بلکہ نہ صرف جانتے ہیں انہیں مانتے بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبالؒ ہمارا ماضی ہی نہیں بلکہ حال اور مستقبل بھی ہے اگر ہم علامہ اقبالؒ سے کٹتے ہیں تو روایات، تہذیب اور تاریخ سے بھی دُور ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں علامہ اقبالؒ کے افکار کی طرف پلٹنا پڑے گا وہی ہمارا چشمہ حیات ہیں۔ وفاقی سیکرٹری انجینئر عامر حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری کے ذریعے غلامی اور محکومی میں جکڑی قوم کو خودی کا پیغام دیا۔ وہ ناامیدی اور مایوسی میں صبح نًو کا دًرس دیتے ہیں۔علامہ اقبالؒ کا پیغام صرف ایک قوم کے لئے نہیں بلکہ پوری انسانیت پر محیط ہے۔ علامہ اقبالؒ اخوت، رواداری اور بھائی چارے کے پیامبر ہیں لہٰذا اُن کے افکار کو فروغ دینا اوراِن پر عمل پیرا ہو نا وقت کی ضرورت ہے۔ تقریب سے علامہ اقبالؒ کے پوتے منیب اقبال اور ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے لیپ ٹاپ کا بٹن دبا کر علامہ محمد اقبالؒ کی چار کتب آن لائن کرنے کا افتتاح کیا اِس سے عام آدمی اپنے موبائل پر شاعر مشرق کی اِن کتابوں سے رہنمائی حاصل کرسکتا ہے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار