ضابطہ اخلاق کی پاسداری یقینی بناتے ہوئے انتخابی عمل میں رکاوٹ حائل نہیں ہونے دیں گے،ڈاکٹر حسن عسکری
نگران حکومت غیر جانبداری برقرار رکھتے ہوئے قانون کی مکمل عملداری یقینی بنانے کے لئے پرعزم اور پراعتماد ہے تمام سیاسی جماعتوں اور آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو لیول پلینگ فیلڈفراہم کی جا رہی ہے عوام کو آزادانہ ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام آئینی اقدامات بروئے کار لائیں گے جو پرامن او ر منصفانہ انتخابات کی بنیاد ہیں ووٹرز کو حق رائے دہی کے استعمال کیلئے پرامن ماحول فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے،نگران وزیراعلیٰ پنجاب
پیر 25 جون 2018 22:55
(جاری ہے)
نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں اور آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو لیول پلینگ فیلڈفراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ آزادانہ ماحول میں انتخابی عمل میں حصہ لے سکیں اور رائے دہندگان کو اپنے امیدواروں کے چنائو کا موقع مل سکے۔
نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ اضلاع میں ضابطہ اخلاق کی پابندی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ انتخابات کے پرامن انعقاد سے متعلق انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر حسن عسکری نے کہاکہ ووٹرز کو حق رائے دہی کے استعمال کیلئے پرامن ماحول فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے اور معاشرے کے ہر فرد کو اپنی قومی ذمہ داریوں کا احساس کرکے حکومتی اداروںکے ساتھ مکمل تعاون کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پولنگ کے دوران امن و امان ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔ انتخابی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی صورت میں قانون کی عملداری یقینی بنائی جائے گی۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ منصفانہ انتخابات پائیدار جمہوریت کی شرط اول ہیں۔ نگران حکومت آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی اخلاقی وقومی ذمہ داری نبھانے کیلئے ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔اپنی اخلاقی و قومی ذمہ داری کی احسن طریقے سے ادائیگی کیلئے غیرمتزلزل طریقے سے کوشاںہیں۔مانیٹرنگ کے موثر نظام سے انتخابی عمل کو مکمل طور پر شفاف بنانے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام آئینی اقدامات بروئے کار لائیں گے جو پرامن او ر منصفانہ انتخابات کی بنیاد ہیں تاکہ عوام کو آزادانہ ماحول میں اپنے حق رائے دہی کے استعمال کا پورا موقع مل سکے۔ ووٹرز کو پرامن ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے طے شدہ لائحہ عمل پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
واسا لاہور کی ایک دن کی سب سے بڑی ریکوری، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کرلئے
وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفیکٹ وروٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس،آن لائن سسٹم کی بلاتعطل فراہمی ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس
وزیر تعلیم کی ہدایت پر پنجاب کے حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے
صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں ہدف پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،مسعود مختار
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر وویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی 66ویں سالگرہ کی تقریب
پیسی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو مالی مراعات کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے،نادیہ ثاقب
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت