چوہدری نثارکوجتوانےکیلئےراجا قمرالسلام کوگرفتارکیا گیا،پرویزرشید
نوازشریف نےجیل جاتے ہوئے چوہدری نثار کیخلاف ہی نہیں بلکہ بلا،جیپ یا ٹلی کوئی بھی نشان ہو،الیکشن شیرکوجتوانےکی ذمہ داری سونپی ہے،الیکشن کی شفافیت کہاں جب آزادانہ الیکشن نہیں لڑنےدیا جارہا،نوازشریف کی اپیل پرالیکشن سے پہلے فیصلہ نہ آنا شفافیت پرسوالیہ نشان ہے۔”اردوپوائنٹ ڈاٹ کام “سے خصوصی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ منگل 17 جولائی 2018 22:26
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بازاروں یا گلی محلوں میں اگر مخالف امیدوار کے زیادہ بینرزیا زیادہ چمک دھمک کے ساتھ پوسٹرز لگے ہوئے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ الیکشن جیت جائے گا۔
عوام کومسلم لیگ ن کی کارکردگی کا علم ہے۔اس لیے عوام بہتر جانتے ہیں کہ کس کوووٹ دینا ہے۔پرویز رشید نے کہا کہ عوام 25 جولائی کوصرف شیر کے نشان والے امیدوار کوہی ووٹ دے کرکامیاب کروائیں گے۔ پرویز رشید نے سوالیہ انداز میں کہا کہ چوہدری نثار کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کوگرفتار کیوں کیا گیا؟ انہوں نے بتایا کہ راجا قمرالسلام کو اس لیے گرفتار کیا گیا کہ چوہدری نثار الیکشن جیت سکیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کو جتوانے کیلئے راجا قمر السلام کوگرفتار کیا گیا۔ہمارے لیے چوہدری نثار کا حلقہ ہی اہم نہیں۔ چاہے کوئی بلے، جیپ یا ٹلی کے نشان پرالیکشن لڑ رہا ہوں یا کسی بھی نشان پرالیکشن لڑ رہا ہوہم اس کوالیکشن میں شکست دینے کیلئے انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے یہ بات سنی کہ نوازشریف نے جیل جانے سے پہلے میرے کان میں سرگوشی کہ چوہدری نثار کوالیکشن نہیں جیتنے دینا ۔ان کویہ بات نہیں سنی کہ انہوں نے ہمیں تاکید کی ہے کہ شیر کے نشان کوالیکشن جتوانے کیلئے دن رات محنت کرنی ہے۔پرویزرشید نے کہا کہ سوال یہ بھی ہے کہ مسلم لیگ ن کوآزادانہ الیکشن نہیں لڑنے دیا جارہاایسے کیوں؟ اس سے الیکشن کی شفافیت کہاں رہ جاتی ہے۔جب مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سے وفاداریاں تبدیل کروائی جائیں، نوازشریف کو دو سال چورچورکہا گیا، ان کا ٹرائل کیا گیا۔ جب پارٹی قیادت جیل میں ہو۔ اور الیکشن سے قبل ان کی اپیل پر فیصلہ بھی نہ دیا جائے توپھر الیکشن کوکیسے آزادانہ اور شفاف کہا جاسکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
واسا لاہور کی ایک دن کی سب سے بڑی ریکوری، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کرلئے
وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفیکٹ وروٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس،آن لائن سسٹم کی بلاتعطل فراہمی ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس
وزیر تعلیم کی ہدایت پر پنجاب کے حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے
صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں ہدف پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،مسعود مختار
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر وویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی 66ویں سالگرہ کی تقریب
پیسی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو مالی مراعات کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے،نادیہ ثاقب
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت