انتخابی مہم اورپولنگ ڈے پر بہترین سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیںگے‘ڈاکٹر حسن عسکری
پولنگ سٹیشنز کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا میکانزم تشکیل دیا گیاہے،سی سی ٹی وی کے ذریعے کلوز مانیٹرنگ کی جائیگی الیکشن ڈے یاانتخابی مہم کے دوران ہوائی فائرنگ اورآتش بازی کے واقعات قطعاً برداشت نہیں کئے جائینگے‘نگران وزیراعلیٰ پنجاب
بدھ 18 جولائی 2018 18:29
(جاری ہے)
ضابطہ اخلاق پر عملدر آمد کے حوالے سے سیاسی جماعتوں اورامیدواروں کے ساتھ مشاورت کا عمل بھی جاری رہے گا۔نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ تینوں ڈویژنوں میں قائم مجموعی طورپر 14ہزار سے زائد پولنگ سٹیشنز کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا میکانزم تشکیل دیا گیاہے اورسی سی ٹی وی کے ذریعے کلوز مانیٹرنگ کی جائے گی۔
انہوںنے کہا کہ الیکشن ڈے یاانتخابی مہم کے دوران ہوائی فائرنگ اورآتش بازی کے واقعات قطعاً برداشت نہیں کئے جائیںگے ،شکایت کی صورت میں بلاامتیاز اورفوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق ہوائی فائرنگ اورآتش بازی پر زیروٹالرنس کی پالیسی پر عملدر آمد جا ری ہے ۔ڈاکٹر حسن عسکری نے کہاکہ پولنگ سٹیشنزپر ووٹرز اورعملے کی سہولت کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں۔پولنگ سٹیشنزپر فزیکل انفراسٹرکچر کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر کی جانی چاہیے۔ متعلقہ افسران پولنگ سٹیشنز کا دورہ کر کے سہولتوں کا جائزہ لیں اورانتظامات کوممکنہ حد بہتر بنانے کی کوشش کریں۔پولنگ ڈے پر بجلی کی بلاتعطل فراہمی ضروری امر ہے۔متوقع بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات بے حد ضروری ہے ۔نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ بھر کے سول سرونٹس اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا غیر جانبدارانہ مظاہرہ کریں اورالیکشن جیسی قومی خدمت میں حصہ بٹائیں کیونکہ آزادانہ اورشفاف انتخابات ڈیوٹی ہی نہیں بلکہ قومی ذمہ داری ہے اوراس ذمہ داری کوٹیم ورک کے ساتھ پروفیشنل انداز میں ادا کیاجانا چاہیے۔قبل ازیںفیصل آباد،ساہیوال اورسرگردھا کے کمشنرز اور آر پی اوز نے متعلقہ ڈویژن میں الیکشن انتظامات اورامن و امان کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔بریفنگ میں بتایاگیا کہ تینوں ڈویژن میں 1800حساس پولنگ سٹیشنز پر ضروری انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔اجلاس میں نگران صوبائی وزراء ضیاء حیدر رضوی ،شوکت جاوید،سیکرٹری ٹو سی ایم اوردیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
ایس آر او 350کو فی الفور ختم ہونا چاہیے ‘ لاہور ٹیکس بار کی زیر اہتمام سیمینار
خوبصورت مقامات کو ثقافتی و سیاحتی ڈپلومیسی کیلئے استعمال کرنا چاہیے ‘ سید مہدی شاہ
گندم کا کاشتکار رُل گیا ،حکومت کمیٹی کمیٹی کھیلنے میں لگی ہوئی ہے ‘ مسرت جمشید چیمہ
خواتین اہلکار وںکی اکثریت نے مریم نواز کی یونیفارم والی تصویر بطور ڈی پی لگا لی
پانچویں عاصمہ جہانگیر کانفرنس (کل)لاہور میں شروع ہو گی
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
لیسکو ریجن میں 24 گھنٹوں میں 5 ملزمان کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا،ترجمان
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ