عمران خان نے وزارتِ عظمی کا حلف اٹھانے کے لیے 11 اگست کا دن کیوں چنا؟

قائد اعظم محمد علی جناح نے 11 اگست 1947کو ملک کی پہلی قانون ساز اسمبلی سے تاریخی خطاب کیا تھا،اور اس دن بانی پاکستان کے اس خطاب کو 71 سال ہو جائیں گے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 3 اگست 2018 11:35

عمران خان نے وزارتِ عظمی کا حلف اٹھانے کے لیے 11 اگست کا دن کیوں چنا؟
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 اگست 2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن 2018ء میں واضح برتری حاصل کی ہے۔جس کے بعد سربراہ پی ٹی آئی عمران خان ملک کے آئندہ متوقع وزیراعظم ہوں گے۔عمران خان نے 11 اگست کو بطور وزیراعظم حلف اٹھانے کا اعلان کر رکھا ہے۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے حلف برداری تقریب کے لیے 11 اگست کے دن کا انتخاب اس لئے کیا کیوں کہ پاکستان کے معرض وجود میں آنے سے تین دن قبل ائداعظم محمدعلی جناح نےنئی دہلی میں 1947 کوقانون سازاسمبلی سےخطاب کیا اور اس دن اس بات کو بالکل71سال ہوجائیں گے۔

قائد اعظم محمد علی جناح کی قانون ساز اسمبلی کے منتخب صدر تھے۔جسے ملک کا آئین بنانے کے لیے بنایا گیا تھا۔11اگست1947 کوقانون سازاسمبلی سےاپنےصدارتی خطاب میں قائداعظم نےاراکینِ پارلیمنٹ کی جانب سےپہلا صدرمنتخب کیےجانے پراُن کا شکریہ ادا کیا تھا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ جب فرانسس دوئم نے11اگست1804کوآسٹریاکے پہلے شہنشاہ کاعہدہ سنبھالاتھاتوحسین بن طلال بھی اسی تاریخ کو1952میں اردن کےبادشاہ بنےتھے۔

یاد رہے عمران خان نے 11اگست کو تقریب حلف برداری کا اعلان کر رکھا ہے۔تاہم کچھ رپورٹس کے مطابق ہ عمران خان 12اگست سے پہلے حلف نہیں لے سکتے کیونکہ حکومت سازی اور قانونی مراحل کو طے کرنے کے لیے باقاعدہ وقت درکار ہے۔نئے منتخب ہونے والے اراکین اسمبلی کے انتخاب کا نوٹیفیکیشن 2 روز میں جاری ہوگا جس کے بعد اجلاس بلایا جائے گا پہلے دن اراکین اسمبلی حلف لیں گے اور پھر وزیر اعظم کا چناو ہو گا تاہم اس سارے عمل میں اتنا وقت درکار ہے کہ 12 اگست سے قبل عمران خان کے لیے حلف اٹھانا ناممکن ہے۔امید یہ ظاہر کی جارہی ہے کہ عمران خان 12 اگست کو حلف اٹھائیں گے اور 14 اگست کو بطور وزیراعظم پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں