این اے 131میں کامیابی کا نوٹیفیکیشن رکنے کے بعد کپتان نے بھی حتمی قدم اٹھا لیا
عمران خان کا بابر اعوان سے رابطہ،ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کی ہدایت کردی
سید فاخر عباس ہفتہ 4 اگست 2018 22:17
(جاری ہے)
وکیل خواجہ سعد رفیق نے اپنے دلائل میں بتایا کہ عمران خان اور خواجہ سعد رفیق کے ووٹوں میں چند سو کا فرق ہے۔
عمران خان اپنے بیان کوعملی جامہ پہنا دیتے توہائیکورٹ میں کوئی درخواست نہ آتی۔عمران خان نے کہا جو حلقے کہیں گے ان کو کھولا جائے گا۔ مسترد ووٹوں کی جانچ پڑتال کے بعد تھیلے کھولنے کا کہا تودرخواست مسترد کردی گئی۔ ریٹرننگ آفیسر نے کہا پہلے مسترد ووٹوں کی جانچ پڑتال کرلیں پھر دیکھتے ہیں۔ ریٹرننگ افسر کو حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔ ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس درخواست مسترد کر دی ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے اپنی درخواست میں استدعا کی کہ عدالت این اے 131 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا حکم دے۔ وکیل نے کہا کہ سعد رفیق کی درخواست پرآر او کے مسترد کیے گئے ووٹوں کی جانچ ہڑتال کی گئی۔ حلقے کی صوبائی نشستوں پربھی دوبارہ گنتی کی گئی، ہمارے ووٹ بڑھے ہیں۔ ہائیکورٹ بنچ نے بہت سی درخواستوں پرووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے۔ عدالت عالیہ نے بہت سی درخواستوں پرالیکشن کمیشن کوانتخابی نتائج جاری کرنے سے روکا ہے۔عدالت میں عمران خان کے وکیل بابراعوان نے اپنے دلائل میں کہا کہ ہمیں صرف نوٹس ملا کہ دوبارہ گنتی ہو رہی ہے پیش ہوجائیں۔ ریٹرننگ افسرنے ہمارا موقف سنے بغیرمسترد ووٹوں کی گنتی کا حکم دیا۔اس حوالے سے عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کر لی۔ لاہور ہائیکورٹ نے این اے 131 میں عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روک دیا۔عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے۔اس کے بعد عمران خان نے بھی این اے 131میں کامیابی کا نوٹیفیکیشن رکنے کے بعد حتمی قدم اٹھا لیا۔ عمران خان نے اپنے قانونی مشیر بابر اعوان سے رابطہ کرتے ہوئے ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کی ہدایت کردی۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ..
نابالغ ملزمان کے حقوق کے لئے سٹیج ڈرامہ''انصاف کی تلاش''25 مئی کو ہوگا
موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ کا شیخوپورہ کے مختلف سکولوں کا دورہ
پنجاب بھرمیں 1236ٹریفک حادثات میں 11افراد جاں بحق1295زخمی
لاہور ڈویژن میں میں غیرقانونی نجی ہائوسنگ سکیموں کی تعداد میں اضافہ
پنجاب بھر میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تیاریاں شروع
پنجاب بھر میں نئی تبادلہ پالیسی کا اعلان، تمام تبادلے آن لائن کئے جائیں گے
لاہور کی رنگ روڈ پٹرولنگ پولیس نے 100 اہلکاروں کی نفری طلب کر لی
لاہور میں ڈینگی کا ایک اور مریض سامنے آ گیا
پنجاب بھر کے معذور افراد کو ماہانہ 2000 روپے وظیفہ دینے کا فیصلہ
پنجاب بھر کی جیلوں کی فضائی نگرانی کرنے کا فیصلہ
لیسکو نے لاہور پولیس اور ایف آئی اے کے تعاون سی 9کروڑ یونٹس کی بجلی چوری پکڑ لی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا