ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر نے بڑی پیشکش کردی

اگر حسین نواز آ کر کہہ دیتے ہیں کہ برطانیہ میں جائیداد اس نے خریدی تو میاں صاحب بری ہو جائیں گے،سردار مظفر

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 6 اگست 2018 22:44

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر نے بڑی پیشکش کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اگست2018ء) ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر نے بڑی پیشکش کردی۔سردار مظفر ک کا مزید کہنا تھا کہ اگر حسین نواز آ کر کہہ دیتے ہیں کہ برطانیہ میں جائیداد اس نے خریدی تو میاں صاحب بری ہو جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے 6جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا تھا۔نواز شریف اور مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس میں جرمانے کے علاوہ قید کی بھی سزا سنائی گئی ہے۔

اس حوالے سے ابتدائی معلومات کے مطابق نواز شریف کو 10 سال جبکہ مریم نواز کو 7 سال قید بامشقت ہوئی تھی۔تاہم فیصلے کی تفصیلات سامنے کے بعد یہ بات واضح ہوئی تھی کہ نواز شریف اور مریم نواز کو 1,1 سال کی اضافی قید سنائی گئی ہے جس کے بعد نواز شریف کو مجموعی طور پر 11 جبکہ مریم نواز کو 8 سال قید کی سزا ہوئی ہے جبکہ کیپٹن صفدر کو ایک سال ا ہےقید کی سزا سنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو باحق سرکار ضبط کرلیا جائے۔نواز شریف ،مریم نواز اور صفدر اب جیل میں ہیں جہاں انکی سزا کا آغاز ہوچکا ہے ۔اسی کیس میں میاں محمد نواز شریف کے صاحبزادوں کو بھی اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔جن کو واپس لانے کے لیے انٹرپول کی مدد لی جارہی ہے۔سلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیرِاعظم نواز شریف کیخلاف ریفرنسز منتقلی درخواست کی سماعت ہوئی جس میں نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی جج محمد بشیر کی عدالت میں سماعت پر اصرار کرتے ہوئے نواز شریف فیملی کے خلاف تینوں ریفرنسز کو الگ الگ نوعیت کا قرار دیا۔

اس موقع پر ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر نے بڑی پیشکش کردی۔سردار مظفر ک کا مزید کہنا تھا کہ اگر حسین نواز آ کر کہہ دیتے ہیں کہ برطانیہ میں جائیداد اس نے خریدی تو میاں صاحب بری ہو جائیں گے، ملزمان کے پاس آپشن تھا وہ قطری کا بیان قلمبند کرا لیتے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں