شاہ محمود قریشی کے وزیر خارجہ کی بجائے اسپیکر قومی اسمبلی بننے کی وجہ سامنے آ گئی

ن لیگ میں بننے والا فارورڈ بلاک خفیہ رائے شماری میں شاہ محمود قریشی کو ووٹ دیں گا، بطور اسپیکرقومی اسمبلی وہ حکومت کے اچھے برے معاملات سے دور رہیں گے،معروف صحافی نصرت جاوید کا اظہار خیال

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 7 اگست 2018 14:04

شاہ محمود قریشی کے  وزیر خارجہ کی بجائے اسپیکر قومی اسمبلی بننے کی وجہ سامنے آ گئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 اگست 2018ء) معروف صحافی نصرت جاوید کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو اسپیکر قومی اسمبلی بنانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔شاہ محمود قریشی کا اسپیکر قومی اسمبلی بننے میں اس لیے چارم نظر آ رہا ہے کیونکہ ایکخبر سامنے آ رہی کہ ن لیگ کے اندر ایک فارورڈ بلاک بننے جا رہا ہے تو وہ لوگ اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب میں خفیہ رائے شماری میں شاہ محمود قریشی کو ووٹ دیں گے۔

دوسری وجہ یہ ہے کہ شاہ محمود قریشی بطور اسپیکر قومی اسمبلی عمران خان کی حکومت کے روز مرہ معاملات سے دور رہیں گے۔پھر چاہے جو بھی اچھے برے معاملات ہوں وہ عمران خان جانیں اور ان کا کابینہ جانے۔شاہ محمود قریشی تو نیشنل اسمبلی سنبھال رہے ہوں گے۔جب کہ شاہ محمود قریشی بطور اسپیکر اسمبلی ہر وقت سامنے بھی رہیں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے شاہ محمود قریشی کا نام فائنل کر لیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کے لیے پارٹی کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کا نام فائنل کر لیا ہے۔ عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کے لیے راضی کر لیا ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے سینئیر تجزیہ کار محمد مالک نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کے لیے شاہ محمود قریشی کا نام فائنل کیا گیا ہے لیکن شاہ محمود قریشی اس عہدے سے ناخوش ہیں،،شاہ محمود قریشی ابھی بھی وزیر اعلیٰ بننا چاہتے ہیں۔

، وہ چاہتے ہیں کہ فی الحال عارضی طور پر کسی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنا دیا جائے اور نوے دن میں جو ضمنی الیکشن ہو گا، اس ضمنی انتخاب میں کامیاب ہو کر وہ وزیر اعلیٰ پنجاب بن جائیں گے۔شاہ محمود قریشی کو وزیر خارجہ بنائے جانے کی بالکل ختم ہو گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں