تحریک انصاف نے چوہدری سرور کوگورنرپنجاب نامزد کردیا

چوہدری محمد سرور کا بطور گورنرپنجاب تجربہ بھی ہے،چوہدری سرور کو قدر کی نگاہ سے دیکھاجاتا ہے، ان سے پنجاب کے تمام ارکان سے روابط بھی ہیں۔رہنماء پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 10 اگست 2018 15:42

تحریک انصاف نے چوہدری سرور کوگورنرپنجاب نامزد کردیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اگست 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف نے چوہدری سرور کوگورنرپنجاب نامزد کردیا،وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چوہدری محمد سرور کا بطور گورنرپنجاب تجربہ بھی ہے،چوہدری سرور کو قدر کی نگاہ سے دیکھاجاتا ہے، ان سے پنجاب کے تمام ارکان سے روابط بھی ہیں۔رہنماء پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں اسد قیصر ہمارے قومی اسمبلی کے امیدوار ہوں گے۔

اسد قیصر کا ارکان کے ساتھ رویہ انتہائی قابل ستائش ہے۔اسد قیصر پارلیمانی قواعد سے بھی واقف ہیں۔انہوں نے کہا کہ دوسرا اہم فیصلہ پنجاب سے متعلق کیا ہے۔پنجاب میں لوگوں نے ہم پربھرپور اعتماد کیا۔ہمارے پاس پنجاب میں وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے نمبرز پورے ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

جلد اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد سرور کو گورنرپنجاب کا امیدوار نامزد کردیا ہے۔

کیونکہ چوہدری سرور کا تجربہ بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 23آزاد ارکان اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔انہوں نے کہا کہ 13اگست کو تمام اتحادیوں کا اجلاس بلایا گیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان تمام اتحادیوں کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔کچھ ممبران کوارکان قومی اسمبلی سے رابطے کیلئے ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

مشرقی پنجاب کے ارکان قومی اسمبلی سے رابطوں کیلئے شفقت محمود کوذمہ داری سونپی گئی ہے ، جبکہ جنوبی پنجاب کے ارکان سے رابطوں کیلئے مجھے ذمہ داری سونپی گئی ہے۔مغربی پنجاب سے چوہدری سرور رابطے میں رہیں گے۔سندھ کی ذمہ داری عارف علوی اور بلوچستان کی ذمہ داری جمالی کوسونپی گئی ہے۔خیبرپختونخواہ اور فاٹا کے ارکان سے رابطوں کیلئے پرویز خٹک کوذمہ داری سونپی گئی ہے۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ ایم کیوایم نے ہمارے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں مسلم لیگ ق ہماری اتحادی جماعت ہے ۔مسلم لیگ ق سے چودھری پرویز الٰہی کو اسپیکر پنجاب اسمبلی نامزد کرچکے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں