عمران خان نے جہانگیر ترین کو بڑی سیاسی ذمہ داری دے دی

عمران خان نے جہانگیر ترین کو یہ ٹاسک دیا ہے کہ وہ اسپیکر اور وزیر اعظم کے انتخابی اجلاسوں میں اتحادی جماعتوں کے اراکین کی سو فیصد حاضری کو یقینی بنائیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 14 اگست 2018 20:30

عمران خان نے جہانگیر ترین کو بڑی سیاسی ذمہ داری دے دی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-14 اگست 2018ء) :عمران خان نے جہانگیر ترین کو بڑی سیاسی ذمہ داری دے دی۔ عمران خان نے جہانگیر ترین کو یہ ٹاسک دیا ہے کہ وہ اسپیکر اور وزیر اعظم کے انتخابی اجلاسوں میں اتحادی جماعتوں کے اراکین کی سو فیصد حاضری کو یقینی بنائیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تیسری مرتبہ میں مسلسل انتقال اقتدار کا عمل جمہوری انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔

2018کے انتخابات میں تاریخی کامیابی سمیٹنے والوں اراکین اسمبلی نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا ہے۔اب اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے کل اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہو گا جبکہ 17 کو وزیر اعظم کا انتخاب ہوگا۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف جو کہ ان انتخابات کے نتیجے میں اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئی ہے ،حکومت بنانے کے لیے تیار ہے۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لیے انہوں نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر اپنی نمبر گیم بھی پوری کر رکھی ہے۔اس موقع پر تحریک انصاف کو اس وقت جھٹکا لگا جب اس کی مضبوط اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی نے وفاق میں دو یا زائد وزارتیں نہ ملنے کی صورت میں اسپیکر ،ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعظم کے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی دے دی ہے جو یقینا پاکستان تحریک انصاف کے لیے اچھی خبر نہیں ہے کیونکہ تحریک انصاف کے لیے اس وقت ایک ایک ووٹ کی ضرورت ہے کیونکہ اسے تاریخ کی مضبوط ترین اپوزیشن کا سامنا ہے اور ذرا سے اونچ نیچ تحریک انصاف کے لیے سنجیدہ مسائل پیدا کر سکتی ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے اس سب سے نمٹنے کے لیے پروگرام بنا لیا ہے۔عمران خان نے جہانگیر ترین کو بڑی سیاسی ذمہ داری دے دی۔ عمران خان نے جہانگیر ترین کو یہ ٹاسک دیا ہے کہ وہ اسپیکر اور وزیر اعظم کے انتخابی اجلاسوں میں اتحادی جماعتوں کے اراکین کی سو فیصد حاضری کو یقینی بنائیں۔اس طرح پاکستان تحریک انصاف کو نمبر گیم کی اونچ نیچ سے ہونے والے نقصان سے بچایا جاسکتا ہے۔اس سلسلے میں جہانگیر ترین نے اتحادی جماعتوں سے روابط شروع کر دئیے ہیں تاکہ اسپیکر ،ڈپٹی اسپیکر اور وزیر اعظم کا انتخاب بغیر کسی گڑ بڑ کے انجام پاسکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں