گورنر پنجاب رفیق احمد رجوانہ نے استعفی دے دیا

رفیق احمد رجوانہ نے ہائیکورٹ بار سے خطاب کے دوران استعفی دینے کا اعلان کیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 15 اگست 2018 12:48

گورنر پنجاب رفیق احمد رجوانہ نے استعفی دے دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15اگست 2018ء) گورنر پنجاب رفیق احمد رجوانہ نے استعفی دے دیا،رفیق احمد رجوانہ نے ہائیکورٹ بار سے خطاب کے دوران استعفی دینے کا اعلان کیا۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب رفیق احمد رجوانہ نے ہائیکورٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیادت نے اعتمادکر کے مجھے عہدہ دیا لیکن بار میرا گھر ہے اور آج میں اپنے گھر واپس آ گیا ہوں۔

اس کے ساتھ ہی گورنر پنجاب نے اپنے عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کر دیا۔یاد رہے اس سے پہلے سندھ کے گورنر محمد زبیر بھی اپنے وعہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں۔اور آج گورنر پنجاب بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں ۔انہوم نے کہا کہ 'نئی حکومتیں بن گئی ہیں، لہذا اب وہ اپنا گورنر نامزد کریں۔ن لیگ کے رہنما رفیق رجوانہ نے 10 مئی 2015 کو گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، اُن سے قبل چوہدری سرور اس عہدے پر تعینات تھے۔

(جاری ہے)

چوہدری سرور نے بعد ازاں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔اوراب تحریک انصاف کی طرف سے گورنر پنجاب کے لیے چوہدری سرور کو نامزد کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف نے چوہدری سرور کوگورنرپنجاب نامزد کردیا،وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چوہدری محمد سرور کا بطور گورنرپنجاب تجربہ بھی ہے،چوہدری سرور کو قدر کی نگاہ سے دیکھاجاتا ہے، ان سےپنجاب کے تمام ارکان سے روابط بھی ہیں۔

۔پنجاب میں لوگوں نے ہم پربھرپور اعتماد کیا۔ہمارے پاس پنجاب میں وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے نمبرز پورے ہوگئے ہیں۔ جلد اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد سرور کو گورنرپنجاب کا امیدوار نامزد کردیا ہے۔ کیونکہ چوہدری سرور کا تجربہ بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 23آزاد ارکان اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے مطابق وہ پنجاب میں پوری طرح سے حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں۔تاہم ابھی تک پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے وزیر اعلی پنجاب کے عہدے کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم گورنر پنجاب کے لیے چوہدری سرور کو نامزد کر دیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں